لیہ ۔ محکمہ انہار کی ناقص کارکردگی کے خلاف کسانوں کا احتجاج
محکمہ انہار کی ناقص کارکردگی کے خلاف کسانوں کا احتجاج لیہ(صبح پاکستان)محکمہ انہار کی ناقص کارکردگی، نہروں کی بھل صفائی ...
محکمہ انہار کی ناقص کارکردگی کے خلاف کسانوں کا احتجاج لیہ(صبح پاکستان)محکمہ انہار کی ناقص کارکردگی، نہروں کی بھل صفائی ...
تحریک انصاف نے پیٹرول کی قیمت میں کم کمی کے خلاف6 فروری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ...
منشیات فروش غلام شبیر عرف مٹھو گرفتار ،34کپیاں دیسی شراب برآمد کوٹ سلطان (صبح پا کستان) مشہور زمانہ منشیات فروش ...
معذور افراد کو تمام سرکا ری محکمو ں میں مقررہ کو ٹہ کے مطا بق ملاز متیں فراہم کی جا ...
جماعت پنجم کے امتحانات ۔ اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) سکولز کھلنے کے بعد یکم ...
ایم این اے کے گھر دن دیہاڑے ڈ کیتی کی واردات فیصل آباد (ما نیٹرننگ نیوز) فیصل آباد میں ایم ...
روضۃ الاقطاب ۔۔۔ ازقلم: حسیب اعجاز عاشر علمی ، ادبی، سماجی و ثقافتی تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ڈاکٹر ...
۔بھٹہ مزدور پر تشدد نہیں کیا ۔ پھو لی خان لیہ(مہر زاہد واندر سے ) بھٹہ مزدور پر تشدد کا ...
پریس کلب کوٹ سلطان کے انتخابات ۔ عابد فاروقی صدر ،محمد محسن جزل سیکرٹری منتخب کوٹ سلطان (صبح پا کستان ...
چہء مگوئیاں عفت مرشد نے بارہا مجھے ایک ہی نصیحت کی کہ عام لوگوں کی بات کرو عام لوگوں کی ...
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...
Read moreDetailsمحکمہ انہار کی ناقص کارکردگی کے خلاف کسانوں کا احتجاج
لیہ(صبح پاکستان)محکمہ انہار کی ناقص کارکردگی، نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے، نہروں میں محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھوکر بنانے کے خلاف لدھانہ کے کاشتکاروں نے لیہ روڈ بلاک کر شدید احتجاج کیا۔ کسانوں کے احتجاج کے باعث گھنٹوں سٹرک بلا ک رہی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کریم مائنر کی اپنی مدد آپ کے تحت بھل صفائی کرنے والے کاشتکاروں نے محکمہ انہار کے افسران کی ناقص کارکردگی جن میں سالوں سے نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے، افسران کی رشوت کے باعث بڑے زمیندار وں کی جانب سے موگے کے آگے ٹھوکر بنانے ، پانی چوری ، ٹیل تک پانی کی پوری مقدار نہ پہنچنے، نہریں پکی نہ ہونے اور بیلداروں کی ناقص کارکردگی کے خلاف گزشتہ روڈ لدھانہ لیہ سٹرک بلاک کر کے شدیداحتجاج کیا اور سڑک پر ٹائر جلائے جس سے سٹرک کے دونوں

اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کاشتکاروں نے الزام عائد کیا کہ ایکسئین محکمہ انہار انجم نوشاد، ایس ڈی او قاضی ایوب و دیگر محکمہ انہار کا عملہ بڑے زمیندار وں سے رشوت لے کر موگوں کے آگے ٹھوکریں بنا لیتے ہیں جس سے ٹیل کے کاشتکاروں تک پورا پانی نہیں ملتا اور ان کی فصلیں متاثر ہو تی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ انہار کے افسران کو نہر کی بھل صفائی کرانے اور دیگر مسائل کے حل کے لئے بارہا درخواستیں دیں مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس کے باعث ہماری فصلوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ کسان نے کہاکہ نہری کی ابتدا ء میں بھل صفائی کرا کے باقی نہر کی بھل صفائی کسانوں کو خود کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے۔ بعد ازاں وائس چیئر مین یونین کونسل 164مہر اسلم میلوانہ و تھانہ پیر جگی پولیس نے مظاہرین سے مذاکرا ت کئے اور سٹرک کھولنے کا کہا جس پر مظاہرین نے سٹرک کھول دی۔ مظاہرین سے مذاکرا ت کرنے کے لئے محکمہ انہار کی طرف سے اور سیئر پہنچے جنہوں نے مطالبات تسلیم کرنے کا وعدہ کیا جس پر مظاہرین پر امن طور پر منشتر ہوگئے۔ رپورٹ ۔ مہر زاہد واندر پریس رپورٹر