معذور افراد کو تمام سرکا ری محکمو ں میں مقررہ کو ٹہ کے مطا بق ملاز متیں فراہم کی جا ئیں گی ۔ ڈی سی ا ولیہ
لیہ (صبح پا کستان) معذور افراد کو تمام سرکا ری محکمو ں میں مقررہ کو ٹہ کے مطا بق ملازمتوں کی فراہمی حکو مت کی اولین ترجیح ہے جس کی تکمیل کے لئے اراکین ، متعلقہ کمیٹی تمام ضروری اقداما ت سرعت سے مکمل کریں ۔یہ بات ڈی سی ا ولیہ راناگلزار احمد نے معذور افراد کو تمام ضروری حکو متی سہو لیا ت فراہم کر نے کے لئے قائم کر دہ دس رکنی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ای ڈی او سی ڈی ظفر اللہ سندھو ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ڈی او سوشل ویلفیئر غلام مصطفی ، ڈی او سپیشل ایجو کیشن ڈی جی خان ضیا ء الرحمن ، ڈی ایس پی لیگل محمد جمیل اختر ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھارا ، ضیا ء اللہ ، و دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں خد مت کا رڈ کے اجراء ، سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کو ٹہ پر بھرتی ، اور محکمہ انہار ، صحت ، کا لجز ، لا ئیوسٹا ک میں ملازمتوں میں فراہمی ایسے معاملا ت کا جا ئزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر نے بتا یا کہ تین رجسٹریشن سنٹرز کے ذریعے 580نا بینا افراد سمیت مجمو عی طور پر 3811افراد کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے جنہیں خد مت کا رڈ کے اجرا ء کے لئے پیش رفت کی جا رہی ہے ۔ ڈی سی او لیہ نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع حکو مت کی اولین ترجیح ہے کہ معذور افراد کے مقررہ کوٹہ پر ملا زمتوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ تا کہ معاشرے کے دیگر افراد کی طرح انہیں بھی سہو لیا ت فراہم کی جا سکیں ۔کیو نکہ یہی فورم ہی معذور افراد کو تمام ضروری سہو لیا ت کی فراہمی کے قائم کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے سپیشل ایجو کیشن سنٹر کروڑ لعل عیسن کی تعمیر کے لئے محکمہ بلڈنگ کے حکا م کو فوری اقداما ت عمل میں لا نے کی ہدایت کی اجلاس میں سپیشل ایجو کیشن اداروں کے مسائل کے حل کے لئے پر نسپل سلو لر نر خا لد ولید کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔