• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

webmaster by webmaster
اپریل 20, 2026
in صبح پاکستان, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
بین الااقوامی میڈیا نمائندوں کی پاکستان میں آمد شروع ہوگئی، پاکستان نے بین الاقوامی میڈیا کو ویزوں کا اجرا شروع کر دیا، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق معزز غیر ملکی مہمانوں کو نجی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، جبکہ سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار نفری تعینات کی جائے گی، جن میں پنجاب سے آنے والی 7 ہزار نفری بھی شامل ہے۔

ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کٹس لازمی استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سکیورٹی انتظامات میں اسلام آباد پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز اور فرنٹیئر کور بھی تعینات ہوں گے، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ ناکے بھی قائم کیے جائیں گے۔

ائیرپورٹ سے ہوٹل تک روٹ پر اہم عمارتوں پر رینجرز کے سنائپرز تعینات کیے جائیں گے، جبکہ گرین بیلٹس اور سروس روڈز کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے گا۔

ہدایت دی گئی ہے کہ روٹ کے دوران بغیر سروس کارڈ کے کسی بھی اہلکار کو ڈیوٹی ایریا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ہوٹل کے اطراف سکیورٹی فورسز کی متعدد پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔

شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر تعینات ہے اور متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

اسپیشل برانچ کی جانب سے انٹیلیجنس معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ شہر بھر خصوصاً روٹ ایریاز میں سڑکوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں ایران، امریکہ جنگ بندی سے متعلق امن مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ شہر میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اڈے، گڈز ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ رینٹ اے کار سروسز بھی تاحکمِ ثانی بند رہیں گی، جبکہ وی وی آئی پی روٹس پر آنے والی مارکیٹیں، گلیاں، مری روڈ، فیض آباد، کمرشل مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز بھی مخصوص اوقات میں بند رکھے جا رہے ہیں۔ روٹ پر واقع شادی ہالز کو بھی بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کے 10 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، جبکہ 600 سے زائد خصوصی پکٹس قائم کر کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور دیگر کوئیک رسپانس یونٹس گشت پر مامور ہیں، جبکہ تربیت یافتہ سنائپرز اور ایلیٹ کمانڈوز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے اور مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

حساس تنصیبات، اہم سرکاری و نجی مقامات اور قیام گاہوں کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے اور شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Post Views: 31
Tags: National News
Previous Post

ای کامرس ود احد کالج سکینڈل ، طالبات کا جنسی استحصال کرنے والا گروہ بے نقاب ۔ ملزم گرفتار

Next Post

اپیل دعا ے صحت ..

Next Post
اپیل دعا ے صحت ..

اپیل دعا ے صحت ..

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بین الااقوامی میڈیا نمائندوں کی پاکستان میں آمد شروع ہوگئی، پاکستان نے بین الاقوامی میڈیا کو ویزوں کا اجرا شروع کر دیا، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق معزز غیر ملکی مہمانوں کو نجی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، جبکہ سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار نفری تعینات کی جائے گی، جن میں پنجاب سے آنے والی 7 ہزار نفری بھی شامل ہے۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کٹس لازمی استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سکیورٹی انتظامات میں اسلام آباد پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز اور فرنٹیئر کور بھی تعینات ہوں گے، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ ناکے بھی قائم کیے جائیں گے۔ ائیرپورٹ سے ہوٹل تک روٹ پر اہم عمارتوں پر رینجرز کے سنائپرز تعینات کیے جائیں گے، جبکہ گرین بیلٹس اور سروس روڈز کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے گا۔ ہدایت دی گئی ہے کہ روٹ کے دوران بغیر سروس کارڈ کے کسی بھی اہلکار کو ڈیوٹی ایریا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ہوٹل کے اطراف سکیورٹی فورسز کی متعدد پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر تعینات ہے اور متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ اسپیشل برانچ کی جانب سے انٹیلیجنس معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ شہر بھر خصوصاً روٹ ایریاز میں سڑکوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں ایران، امریکہ جنگ بندی سے متعلق امن مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ شہر میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اڈے، گڈز ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ رینٹ اے کار سروسز بھی تاحکمِ ثانی بند رہیں گی، جبکہ وی وی آئی پی روٹس پر آنے والی مارکیٹیں، گلیاں، مری روڈ، فیض آباد، کمرشل مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز بھی مخصوص اوقات میں بند رکھے جا رہے ہیں۔ روٹ پر واقع شادی ہالز کو بھی بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کے 10 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، جبکہ 600 سے زائد خصوصی پکٹس قائم کر کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور دیگر کوئیک رسپانس یونٹس گشت پر مامور ہیں، جبکہ تربیت یافتہ سنائپرز اور ایلیٹ کمانڈوز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے اور مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ حساس تنصیبات، اہم سرکاری و نجی مقامات اور قیام گاہوں کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے اور شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.