لیہ . ایم ایم روڈ پر بس اور ٹرالرمیں تصادم ، 17 افراد جاں بحق 42 زخمی
ایم ایم روڈ پر بس اور ٹرالرمیں تصادم ، 17 افراد جاں بحق 42 زخمی لیہ (صبح پا کستان)لیہ سے ...
ایم ایم روڈ پر بس اور ٹرالرمیں تصادم ، 17 افراد جاں بحق 42 زخمی لیہ (صبح پا کستان)لیہ سے ...
ارضِ پاک :غنڈوں میں پھنسی رضیہ محمدعماراحمد جس روز ایرانی صدر جناب حسن روحانی صاحب پاکستان کے دورے پر آئے ...
روبینہ فیصل کی’’ خواب سے لپٹی کہانیاں‘‘ ازقلم: حسیب اعجاز عاشر معروف ادبی شخصیت محمد ظہیر بدر کی میزبانی میں ...
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری ،7 بچوں کے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ...
انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر لا ئیو سٹا ک کیمپلکس لیہ میں واک کا انعقاد لیہ (صبح پا کستان) ...
پانامہ لیکس ، نواز شریف نے اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ۔ تحقیقات کے لئے عدالتی ...
لیہ ۔ مضافات کی خبریں رپورٹ ۔ زاہد واندر پریس رپورٹر چیئر مین جانی خان تنگوانی کا بائی پاس آپریشن ...
اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) الیکشن کمیشن ...
اتحاد بین مسلمین کے فروغ کے لئے اراکین امن کمیٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، ڈی سی ...
ڈراوا یا ڈرامہ عفت پٹھان کوٹ کا حملہ کیا ہوا ایک بار پھر پاکستان کو اس میں ملوث کرنے کی ...
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...
Read moreDetailsایم ایم روڈ پر بس اور ٹرالرمیں تصادم ، 17 افراد جاں بحق 42 زخمی
لیہ (صبح پا کستان)لیہ سے راولپنڈی جانیوالی اے سی بس ایم ایم روڈ پر ٹرالر سے ٹکرا گئی ، خوفناک حادثے میں 17 افراد جاں بحق 42 زخمی ، میتیں گھروں کو روانہ ، تفصیلات کے مطابق لیہ سے راولپنڈی کیلئے براستہ چوک اعظم میانوالی روانہ ہونیوالی مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کی اے سی بس ایم ایم روڈ پر قصبہ ہرنولی کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے ، پٹرولنگ پولیس ہرنولی موڑ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 42 مسافر شدید زخمی ہوئے ، زخمیوں اور میتوں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا معلومات کے مطابق حادثہ اوورٹیکنگ کے دوران سامنے سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرانے پر پیش آیا ۔ وفات پانیوالوں میں بس نمبری 6555 کے ڈرائیور کرم حسین کا تعلق تحصیل چوبارہ جبکہ کنڈیکٹر جمشید کا تعلق ہیڈ مست علی تحصیل چوبارہ سے تھا ، حادثے میں بس کا ہلیپر محمد اصغر وڑائچ بھی زخمی ہوا ، حادثے میں مرنے والے زیادہ افراد کا تعلق ایم ایم روڈ پرواقع قصبہ حافظ والا ، ہنگو ، دلے والا، میانوالی اور فتح پور کے قریبی چک 217 ٹی ڈی اے سے تھا ۔ ریسکیو ٹیموں نے میتیں ورثاءکے حوالے کردیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے 8 افراد کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے ۔