• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پانامہ لیکس ، نواز شریف نے اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ۔ تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کا قیام

webmaster by webmaster
اپریل 6, 2016
in First Page
0

پانامہ لیکس ، نواز شریف نے اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ۔ تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کا قیام

pm-nawaz-sharif-to-speech-nation-today-24-dec-20141اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک ) پانامہ لیکس کے حوالے وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے خاندان پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے عدالتِ عظمیٰ کے ریٹائرڈ جج پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہو ءے کہا کہ الزام لگانے والوں کو چاہیے کہ وہ عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنے الزامات کے حق میں ثبوت پیش کریں۔

ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ان پر اور ان کے اہلِ خانہ پر الزامات عائد کر رہے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ حقائق عوام کے سامنے آئیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ الزامات کی تازہ لہر کے مقاصد بخوبی سمجھتے ہیں لیکن وہ اپنی توانائیاں اس پر ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

اپنے خطاب میں وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے اپنے خاندان کے کاروبار اور اثاثوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان محنت اور دیانت داری سے اس مقام تک پہنچا ہے اور انہوں نے کبھی ایک پیسہ بھی غلط طریقے سےنہیں کمایا۔جب کہ ان کا خاندان اس وقت بھی جب وہ سیاست میں نہیں تھے اور سیاست میں آنے کے بعد بھی ہمیشہ احتساب کی زد میں رہا ہے یہ الزامات 25سال پرانے ہیں اور کچھ لوگ الزامات کی سیاست کر کے ہمیں اپنی منزل سے دور کرنا چا ہتے ہیں جب کہ میری تر جیحات ایک روشن اور اند ھیروں سے نکلا ہوا پا کستان ہے اور ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ انہوں نے یا ان کے خاندان کے کسی فرد نے قومی امانت میں رتی بھر بھی خیانت نہیں کی۔اور ہم نے تو وہ قرض بھی اتارے ہیں جو ہم پر واجب بھی نہ تھے۔ میرے خاندان نے پونے چھ ارب کے واجب الادا قرضوں کی ایک ایک پائی ادا کی۔
اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے اپنے خاندان کے کاروباری پس منظر سے بھی قوم کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے صاحبزادے حسن نواز 1994ء سے لندن اور حسین نواز2000ء سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

 

Tags: National News
Previous Post

لیہ مضافات کی خبریں رپورٹ ۔ زاہد واندر پریس رپورٹر

Next Post

لیہ ۔ انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر لا ئیو سٹا ک کیمپلکس لیہ میں واک کا انعقاد

Next Post

لیہ ۔ انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر لا ئیو سٹا ک کیمپلکس لیہ میں واک کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

پانامہ لیکس ، نواز شریف نے اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ۔ تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کا قیام

pm-nawaz-sharif-to-speech-nation-today-24-dec-20141اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک ) پانامہ لیکس کے حوالے وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے خاندان پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے عدالتِ عظمیٰ کے ریٹائرڈ جج پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہو ءے کہا کہ الزام لگانے والوں کو چاہیے کہ وہ عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنے الزامات کے حق میں ثبوت پیش کریں۔

ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ان پر اور ان کے اہلِ خانہ پر الزامات عائد کر رہے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ حقائق عوام کے سامنے آئیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ الزامات کی تازہ لہر کے مقاصد بخوبی سمجھتے ہیں لیکن وہ اپنی توانائیاں اس پر ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

اپنے خطاب میں وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے اپنے خاندان کے کاروبار اور اثاثوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان محنت اور دیانت داری سے اس مقام تک پہنچا ہے اور انہوں نے کبھی ایک پیسہ بھی غلط طریقے سےنہیں کمایا۔جب کہ ان کا خاندان اس وقت بھی جب وہ سیاست میں نہیں تھے اور سیاست میں آنے کے بعد بھی ہمیشہ احتساب کی زد میں رہا ہے یہ الزامات 25سال پرانے ہیں اور کچھ لوگ الزامات کی سیاست کر کے ہمیں اپنی منزل سے دور کرنا چا ہتے ہیں جب کہ میری تر جیحات ایک روشن اور اند ھیروں سے نکلا ہوا پا کستان ہے اور ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے یا ان کے خاندان کے کسی فرد نے قومی امانت میں رتی بھر بھی خیانت نہیں کی۔اور ہم نے تو وہ قرض بھی اتارے ہیں جو ہم پر واجب بھی نہ تھے۔ میرے خاندان نے پونے چھ ارب کے واجب الادا قرضوں کی ایک ایک پائی ادا کی۔ اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے اپنے خاندان کے کاروباری پس منظر سے بھی قوم کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے صاحبزادے حسن نواز 1994ء سے لندن اور حسین نواز2000ء سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=YMtlVdMbrFQ  
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.