اتحاد بین مسلمین کے فروغ کے لئے اراکین امن کمیٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، ڈی سی او
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں امن و اما ن کے قیا م اور اتحاد بین مسلمین کے فروغ کے لئے اراکین امن کمیٹی ، ضلعی انتظا میہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور یہ ایک منظم ٹیم کی حیثیت رکھتے ہیں یہ با ت ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلا س میں ڈی پی او لیہ کیپٹن ر محمد علی ضیا ء ، سابق صوبا ئی منسٹر ملک احمد علی اولکھ مو جو د تھے ۔ اجلاس میں اراکین ڈسٹرکٹ امن کمیٹی حاجی مختیار حسین ، مہر محمد اقبال سمرا ، سیٹھ محمد اسلم خان ، سید علمدار حسین شاہ ، قاری فدا لرحمن ، سید علی رضا شاہ ، واحد بخش با روی ، سید فضل حسین شاہ ، رانا اعجاز سہیل ، ملک محمد رمضان کھنڈ ، قاری عبد الرؤف ، محمد حسین لیل ، طلحہ زبیر ، سید ثقلین زیدی ، قاری کفایت اللہ ، سید نیئر عباس شاہ ، محمد اشرف چشتی ، سید الطا ف حسین شاہ نے اجلاس میں امن و اما ن کے قیا م ، امن کمیٹیوں کو فعال کر نے ، مذہبی پر وگرامز کے اجازت نا موں کے لئے لا ئحہ عمل ، قانون کرایہ داری پر عملدرآمد ، غیر ضروری بازاروں کے خا تمے ، محرم روٹس پر تجاوزات کے خا تمے کے لئے قبل از وقت انتظا ما ت ، خطبا ت جمعہ میں واعظ و نصیحت ، تحصیل ، ضلع و تھا نہ کی سطح پر کمیٹیو ں کو منظم کر نے ، نشیبی علا قوں میں مزید پیکٹس کے قیا م ، چوریو ں کی روک تھا م ، ہوٹلو ں کی چیکنگ ، عبا دت گا ہو ں میں وزیٹر بکس رکھنے اور ایمر جنسی نمبرز آویزاں کر نے ، ڈیفنس کمیٹی کو فعال بنا نے ایسے امور کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور ضلع لیہ کو پنجا ب بھر میں تعلیمی نتا ئج میں اول آنے پر اراکین امن کمیٹی نے ڈی سی او لیہ کی خد ما ت کو سراہا ، اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہو نے والے شہدا ء کے درجا ت کی بلندی و ملکی سلا متی و استحکا م کے لئے دعا کی گئی ۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی سی لیہ نے کہا کہ اتحا د بین المسلمین کے فروغ کے لئے اراکین امن کمیٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حا مل ہے جس کے لئے اسی جذبے و لگن سے کا م کر تے ہو ئے ضلع لیہ کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔ ڈی پی او لیہ نے کہا کہ اراکین امن کمیٹی کی تجا ویز پر عمل درآمد کے لئے اقداما ت بروئے کار لا ئے جا ئیں گے اور تھا نہ کی سطح تک کمیٹیوں کو فعال بنا یا جا ئے گا ۔ اجلاس میں ڈی او سی محبوب احمد ، جی اے آر محمد ارشد وٹو ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، اے سی لیہ منظور احمد چانڈیہ ، اے سی کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، اے سی چوبا رہ جا م آفتا ب حسین ، انچارج 1122ڈاکٹر محمد تسلیم ، ٹی ایم او کر وڑ ممتاز کلا چی ، پو لیس افسران و انٹیلی جنس اداروں نے شرکت کی ۔