دھوری اڈہ ۔ پاسکو سنٹر پر باردانہ لینے آئے کسان کو دل کا دورہ ، کارڈیالوجی سنٹر ملتان منتقل
پاسکو سنٹر پر باردانہ لینے آئے کسان کو دل کا دورہ ، کارڈیالوجی سنٹر ملتان منتقل دھوری اڈہ (صبح پا ...
پاسکو سنٹر پر باردانہ لینے آئے کسان کو دل کا دورہ ، کارڈیالوجی سنٹر ملتان منتقل دھوری اڈہ (صبح پا ...
سید خورشید شاہ بخاری سپو رٹس کمپلیکس کی بروقت تکمیل کی جائے ۔ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ...
ورلڈ اسکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے ورکر ویلفیئر سکول میں تربیتی سیمینار لیہ (صبح پا کستان) سکو لو ں ...
قائم مقام ڈی سی او ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کے مر حوم خاوند کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی لیہ ...
مسیحائی اور صحافت ایک ساتھ تحریر محمد عمر شاکر اگرآپ فیصل آباد جائیں تو شہرکے جس بھی بازار میں گھوم ...
چوک اعظم کے قریب اڈہ صابر آبادپر ایکسیڈنٹ دو افراد جاں بحق چوک اعظم (صبح پا کستان )چوک اعظم کے ...
دو کاروں میں تصادم ،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنما قاری عطاالرحمن جاں بحق ، ،7افراد زخمی qari ataulrehman لیہ(صبح ...
اشیاء خوردونوش کے استعمال کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کا تسلسل ۔ کیا یہ دہشت گردی تو نہیں ؟ ...
http://www.dailymotion.com/video/x35skq7_dr-khayal-amrohvi-layyah-a-beautiful-poet_news
لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد بے ہوش ، ہسپتال منتقل چوبارہ ( صبح پا کستان ) چوبارہ ...
لاہور ۔ پنجاب حکومت نے جائیداد کے دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس...
Read moreDetails پاسکو سنٹر پر باردانہ لینے آئے کسان کو دل کا دورہ ، کارڈیالوجی سنٹر ملتان منتقل
دھوری اڈہ (صبح پا کستان ) ،دھور ی اڈہ پاسکو سنٹر پر باردانہ لینے آئے کسان کو دل کا دورہ پڑ گیا بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ریفرطبی امداکے بعد کارڈیالوجی سنٹر ملتان ریفر کریا گیا جہاں پر زیرعلاج ہے تفصیلات کے مطابق دھوری اڈہ کے نواح چکنمبر437ٹی ڈی اے کا واحدبخش ولداللہ وسایا 25اپریل سے پاسکوسنٹر دھوری اڈہ پر باردانہ کے حصول کیلئے چکر لگارہاتھا کہ گذشتہ روز بروز سوموارصبح چھ بجے کے قریب باردانہ لینے آیا توسنٹر پر موجود انچارج محمداسلم قریشی نے ڈرایا دھمکایا برابھلا کہا تو اچانک واحدبخش زمین پر گر پڑا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لا یا گیا جہان پر معلوم ہوا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے طبی امداد کے بعد ڈی ایث کیوہسپتال لیہ ریفر کردیا گیا جہاں پر طبیعت نہ سنبھل سکی اور کارڈیالوجی سنٹر ہسپتال ملتان ریفر کردیا جہاں پر وہ اب زیر علاج ہے فور ی طور پر سٹڈڈال کر جان بچائی گئی جہاں پر اب واحد بخش کی طبعیت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے اب ہوش میں ہے واحد بخش سے رابطہ کیا توانھوں نے بتایا کہ پچھلے سال ژالہ باری نے گندم کی فصل تباہ کردی کپاس کی فصل ہوئی نہیں اس دفہ فصل بہتر ہوئی ہے میں نے نیشنل بنک چوک اعظم سے قرضہ لیاتھا جس کا دوسال کا مارک اپ بھی ادا کرناتھا میں نے کہا پاسکوسے باردانہ لیکر گندم فروخت کرکے قرضہ جمع کرواوٗں گا جس کیلئے میں 25اپریل سے باردانہ کے حصول کیلئے چکرلگا رہاہوں آئے روز مجھے آج کل پر ٹال دیا جاتا رہا اتوار کو انچارج پاسکو اسلم قریشی نے خود کہا کہ آپ صبح آجائیں میں حسب وعدہ صبح چھ بجے آیا توآتے ہی انچارج نے گالیاں دیناشرو ع کردی ڈرایا دھمکایااور اچانک میری طبیعت خراب ہوگئی میں زمین پر گرپڑا اوربے ہوش ہوگیا بعدمیں مجھے کوئی ہوش نہ رہا کارڈیالوجی سنٹر میں آکرپتہ چلا کہ دل کادورہ پڑاہے جہاں پر تین لاکھ روپے مزیدقرضہ لیکر سٹڈ ڈلوائے اب طبیعت خطرہ سے باہر ہے انھوں نے وزیراعلی پنجاب ،کمشنرڈیرہ غازی خان ،جی ایم پاسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جائے جبکہ انچارج پاسکو اسلم قریشی سے رابطہ کیا توانھوں نے کہا کہ میں کوئی عام آدمی نہیں ہوں میرے اوپر تک روابط ہیں میراکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس سے جوہوتا ہے وہ کرلے ۔
رپورٹ ۔ ممتاز خان مچھرانی پریس رپورٹر