گورنر ہاؤس میں معرکۂ حق کا جشن، دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
کراچی:جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ’معرکۂ حق‘ کے عنوان سے شاندار آتشبازی کے مظاہرے کے دوران ...
کراچی:جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ’معرکۂ حق‘ کے عنوان سے شاندار آتشبازی کے مظاہرے کے دوران ...
ڈیرہ غا زیخان ( صبح پا کستان ): مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان ...
لاہور (صبح پاکستان) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پراپنے پیغام میں کہاہے کہ ...
گلگت میں لینڈسلائیڈنگ سے خوفناک حادثہ پیش آگیا، نالے میں کام کے دوران ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں ...
مملکت پاکستان کے طول و عرض کی طرح ہی ضلع لیہ کے گلی کوچوں، چوراہوں اور بازاروں میں روزانہ بے ...
چوک اعظم(غلام رسول اصغر سے)پریس کلب میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آزادی سیمینار کا انعقاد۔مقررین کا معرکہ حق ...
کوٹ سلطان: (صبح پاکستان) سرائیکی شاعر و ادیب منظور بھٹہ کی آپ بیتی پر مشتمل کتاب "گزری وہانڑی" اور جدید ...
"میں" کی کہانیانجم صحرائیپچاس پچپن سالہ صحافی کیرئیر کے با وجود میں ابھی بھی طفل مکتب ہوں کبھی سینیر ,استاد ...
سفید کوٹ صرف یونیفارم نہیں ہوتا، یہ ایک عہد ہوتا ہے—دکھوں کے سامنے ڈھال، بیماریوں کے خلاف مورچہ، اور بےبسوں ...
لیہ( صبح پا کستان ) فراہمی انصاف کو یقینی بنانے کےلئےضلعی دفتر پولیس لیہ میں ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ کا انعقاد ...
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...
Read moreDetailsکراچی:جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ’معرکۂ حق‘ کے عنوان سے شاندار آتشبازی کے مظاہرے کے دوران دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
آتش بازی رات 12 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ 16 منٹ تک جاری رہی، اس دوران آسمان روشنیوں میں نہا گیا۔
گورنر ہاؤس میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موجود تھے تاکہ اس تقریب کو عالمی ریکارڈ میں شامل کیا جا سکے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
گورنر ہاؤس میں ایشیا کا سب سے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا تھا، تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیفی خلیل اور علی ظفر نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بھارت نے اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو یہی آتشبازی تمہارے لیے کافی ہوگی، ہم نے سب نے مل کر جشنِ آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنایا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت کو بھی پتہ چل گیا کہ آتشبازی کس طرح آتش فشانی میں بدل سکتی ہے۔ عوامی گورنر کی وجہ سے گورنر ہاؤس کی قسمت بدل گئی ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آتشبازی کے اس مظاہرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کی گئی، جس کے لیے غیر ملکی نمائندے بھی موجود تھے۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے آتشبازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔