کوکلا چھپاکی اور اساتذہ کی شامت تحریر ۔ ملک ابوذر منجوٹھہ بچپن کا ایک کھیل کوکلا چھپاکی جس میں دوپٹہ...
Read moreDetailsسرائیکی کالم سرائیکی وسیب دا مہا ن شاعر تے دانشور تنو یر خا لد اے 20مئی2017ء دی سوہنی شام ہئی...
Read moreDetailsدھول مٹی اور گردو غبار سے ستائے دکانداروں کا بے نام احتجاج قابل گردن زنی ؟ انجم صحرائی وزیر اعظم...
Read moreDetailsپانی مانگتے ہو ؟ حکومتی رٹ چیلنج نہیں ہو نے دیں گے انجم صحرائی ابھی گذرے کل کی بات ہے...
Read moreDetailsدیوانہ عفت بھٹی دھونکنی کی طرح چلتی سانسیں بے قابو ہو رہی تھیں دل تھا کہ گویا پنکھے لگے ہوئے...
Read moreDetailsکڑوی مگر سچی باتیں انجم صحرائی بیٹھک تھی صلح کی اور معاملہ تھا گذ شتہ ہفتہ ایک سینئر وکیل اور...
Read moreDetailsماہ صیام اور حکومتی پیکج تحریر. محمد جنید جتوئی انفارمیشن آفیسر ماہ صیام کو برکت اور فضلیت کے حوالے سے...
Read moreDetailsلیہ تونسہ پل ۔۔ پلیز ریکارڈ درست کر لیں انجم صحرائی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ لیہ اور" لیہ تونسہ...
Read moreDetailsمگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیاتھی خضرکلاسرا وزیراعظم نوازشریف کا اپنی پوری سیاسی زندگی میں اس بار لیہ کا تیسری...
Read moreDetailsخوشبوئے قلم وزیراعظم نوازشریف کادورہ لیہ ایک نظرمیں محمدصدیق پرہار [email protected] کمال ہوگیابھائی کمال ، ایک میل لمباجلسہ یہ الفاظ...
Read moreDetailsلاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetailsمیرے شہر کی مٹی زرخیز ہے تحریر : عبد الحنان چوہدری
اقبال فرماتے ہیں مٹی میں ذرا نمی آجائے تو بڑی زرخیز ہوجاتی ہے اسکا عملی نمونہ میں نے اپنے شہر اور علاقہ کے لوگوں میں دیکھا کہ چہارم کلاس کی بات ہے کہ ایک تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچہّ کسی اور سکول سے شہر کے معروف مادرے علمی اسلامیہ پرائمری سکول آیا چند دنوں کے بعد کلاس انچارج استازیم اللہ دتہ صاحب نے نووارد طالب علم کے جسمانی خدوخال دیکھتے ہوئے حکم صادر فرمایا کہ اتنا چھوٹا بچہّ چوتھی کلاس میں کیسے پہنچا اسے کل سے دوسری کلاس میں بٹھایا جائے بچہّ تھا فہم کی منزل سے ابھی کوسوں دور تھا ذرا دلبرداشتہ ہوا بمشکل چھٹی کا انتظار کیا اور اگلے روز اپنے دادا جان کو لیئے کمرہ جماعت میں آن پہنچا کلاس میں تین چار اساتذہ بیٹھے تھے جب کمرہ جماعت میں بچےّ ّ کیساتھ بزرگ شخصیت کو دیکھا تو گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے اپنی نشستیں چھوڑ کر کھڑے ہوگئے آنیوالی بزرگ شخصیت کمالیہ کے معروف استاد الاساتذہ ریٹائرڈ ٹیچر رحمت علی غازی صاحب تھے اساتذہ کرام نے آداب بجالاتے ہوئے وجہ آمد پوچھی تو بزرگ شخصیت یوں گویا ہوئے بچےّ ّ میں آپ نے کونسی تعلیمی کمی دیکھی جو دو کلاسز پیچھے کرکے دو تعلیمی سال ضائع کرنے کا فرمایا سینئر کے احترام میں اساتذہ نے بیک زبان فرمایا آپ تشریف لانے کی زحمت کی اس پر تہہ دل سے معذرت ۔ہم آپکے بچےّ کو اسی کلاس میں رکھیں گے۔ طالب علم کے دادا نے کڑک دار جواب میں فرمایا نہیں ہرگز نہیں آپ بچےّ کا ٹیسٹ لیں اسکی ذہنی تعلیمی قابلیت کی پرکھ کریں اگر یہ آپکی مطلوبہ قابلیت پر پورا اترے تو اسکا حق اسی جماعت میں بیٹھنا ہے اگر کوئی کمی نظر آئے تو اسکو لمحہ بھر کا توقف کیئے بغیر پچھلی جماعت میں بٹھادیا جائے۔ بچےّ کا ٹیسٹ لیا گیا اساتذہ کی ٹیم نے تندوتیز سوالات کیئے مگر بچہّ بلاکا ذہین وفطین نکلا اساتذہ انگشت بدنداں رہ گئے خیر بات لمبی ہوگئی وہ میرا ہم جماعت گزشتہ عید کے تیسرے دن سر راہ مجھے ملا اور یہ فرحت افزا خبر سنائی کہ عنقریب بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تعیناتی ہوجائیگی خوشی کی خبرتھی میٹھے کا وعدہ اگلی ملاقات پہ چھوڑا اور رخصت ہوئے۔ آج پیغام موصول ہوا میرا اعلیٰ تعلیم یافتہ دوست محمد عمار ناصر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز اسوار شاہ تعینات ہوگیا ہے مسرت انگیز خبر ہے پروردگار میرے اس بھائی کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق دے۔ عرصہ دراز سے اس مٹی کی خدمت کرنے والی فیملی کے محمد عمار ناصر۔ ٹیچر محمد ناصر انصاری کے فرزند ارجمند،ٹیچر محمد توقیر ناصر اور ٹیچر محمد وقار ناصر کے بھائی اور ریٹائرڈ ٹیچر رحمت علی غازی کے پوتے ہیں۔ بلاشبہ فاضل دیوان کمالیہ کی انصاری برادری کی تعلیمی میدان میں خدمات قابل تعریف ہیں۔ محترم فاضل رحمانی صاحب محترم اقبال خاور انصاری صاحب اور نسل نوکی تعلیمی آبیاری کیلئے کمربستہ فاضل رحمانی صاحب کے فرزند ارجمند برادر محمد عرفان انصاری سمیت وہ بہت سے نام جو میں نہیں جانتا علاقہ بھر کیلئے قابل تقلید اور قابل فخر ہیں پروردگار تمام احباب کو کامیابیوں سے نوازے۔ ہم تو دشت حیات کے تھپیڑے جھیل رہے ہیں مگر خوشی ہوتی ہے جب کوئی اپنا کچھ ایسا کرے یا کسی ایسے مقام پر پہنچے تو دل کے آنگن میں خوشی مسرت کی لہر سی آجاتی ہے۔ پروردگار ہمیں آسانیاں دے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق دے ۔آمین۔