ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ گھٹن کے دور میں تفریح...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)لیہ میں تعینات اسٹیشن ماسٹر ملک غلام اکبر کی ترقی،بطور اسٹیشن ماسٹر گریڈ تھری لاہور تعیناتی کا حکم...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان)کھیل نوجوانوں کی مثبت صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار کرتے ہیں ،جہاں کھیلوں کے میدان آباد...
Read moreDetailsراجن پور( صبح پا کستان )آزادی کے دن کا جشن منانا اصل میں اس عہد کی تجدید کا دن ہوتا...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان )سرکل آفیسر انٹی کرپشن ظفر اقبال چانڈیہ کی سربراہی میں اے ایس آئی عبدالحمید و ملک قدیر...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق پاکستان...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان ) ہیومینُ رائیٹس ڈویلپمینٹ آرگنائزیشن ضلع لیہ کے وفد کی اقلیتوں کے دن کے موقع پر...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)وطن کی محبت،لیہ کے انجینئر نے مینار پاکستان کا ماڈل تیار کر لیا، کل کینال میلے میں رونمائی...
Read moreDetailsپیر جگی (صبح پا کستان )تھانہ پیر جگی پولیس کی کاروائی، جعلی عامل گرفتار، بکری کے سینگ کے ذریعے لوگوں...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان محکمہ) واپڈا کی غفلت , محلہ عید گاہ کی گلی تھوری و نزد کوٹھی منور میں...
Read moreDetailsاسلام آباد:حکومت نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محسن...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان) ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی یوم آزادی شایان شان اور ملی جوش و کے جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلہ میں مرکزی تقریب ڈی پی ایس گرلز ونگ میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہوئی۔تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ،چیئرمین ایم سی حافظ محمدجمیل،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ،ڈی پی او محمد علی ضیاء،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محبوب احمدو نعیم اللہ بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر عابد کلیار،ڈی ایم او عثمان منیر بخاری،ضلعی افسران ،پرنسپل صاحبان،اساتذہ کرام ،صدر انجمن تاجران،میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی بڑی تعداد موجو د تھی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور ڈی پی او محمد علی ضیاء نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔تقریب میں طلبہ نے تقاریر ،ملی نغمے اور خاکے پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اورپاکستان کسی فردوس بریں سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے وقت مساوات اور انصاف کا نعرہ لگایا گیااور آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے وقت انصاف سے کام لیں گے اور اقلیتوں کے حقوق کا بھی بھر پور خیال رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا لامتناہی سلسلہ ہے اور ہم سب کو خصوصاًطلبہ کو علم کی بدولت وطن عزیز بام عروج تک پہنچانے کے لیے کردار اداکر ناہوگا۔ڈی سی نے اس موقع پر عرض پاک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر نے والے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی حاصل کرنا اور اس کو برقرار رکھنا ایک جہدمسلسل کا نام ہے اور اس سلسلہ میں ہر شہری کا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لسانیت اور فرقہ پرستی سے نکل کر پاکستانی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ،چیئرمین ایم سی حافظ محمد جمیل نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں وہ بہت درد ناک ہیں ۔انہوں نے کہاہے کہ ہمارے اسلاف نے خون کا دریا عبور کرکے پاکستان بنایا اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کریں اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے بیسٹ پرفارمنس کے حامل اساتذہ ،ڈاکٹرز اور طلبہ میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔دریں اثناء ضلع کی تحصیلوں کروڑ لعل عیسن،چوبارہ،چوک اعظم ،فتح پور میں بھی تقاریب میں منعقد کی گئیں۔جن میں پرچم کشائی ،ملی نغمے اور تقاریر کی گئی جن میں آزادی کی قربانیوں کے حوالے شرکاء کو آگاہی دی گی۔بعدازاں ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی کی قیاد ت میں آزادی ریلی نکالی گئی۔ یوم آزادی کے موقع پر دارالامان میں انچارج صائمہ سیماب اور ممبر ایڈوائزری کمیٹی چوہدری رضوان احمد نے پرچم کشائی کئی اور خواتین میں مٹھائی اور بچو ں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔اسی طرح ریسکیو1122اسٹیشن پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے پرچم کشائی کی او رآزادی کیک کاٹا گیا۔
