لیہ(صبح پا کستان )ہر آمر کے پیچھے کوئی نہ کوئی سیاست دان ہوتا ہے پس پردہ اور بعض اوقات آمروں کی حمایت کرنے والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں جنرل ایوب خان جنرل ،جنرل یحییٰ خان ،جنرل ضیا الحق اور جنرل پرویز مشرف کے اقتدار کو دوام بخشنے والے سیاست دانوں کی وجہ سے عوام سیاست دانوں کو مارشل لاء کی پیداوار قرار دیتے ہیں تحریک انصاف کے راہنما اور امیدوار پی پی حلقہ 266سید رفاقت علی گیلانی چک نمبر 148چاہ بالووالاکے مقام پر حاجی نور محمد لاڑکے ڈیرے پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور اقتدارمیں صوبائی وزیر خزانہ اور پھر وزیر اعلی پنجاب والوں نے سیاست کے لفظ کو بدنام کر رہا انھوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کی دوسال برسی منانے والے مارشل لاء کے ذریعے حکومت میں سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی شرافت کا لبادہ چا ک ہو چکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا محکوم مظلوم نادار اور مزدور طبقہ عمران خان اور تحریک انصاف سے تبدیلی کی امیدیں لگائے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں سرمایہ دار وں صنعت کاروں جاگیر داروں کا غریب اور نادار طبقہ کے لوگوں سے مقابلہ ہو گا انھوں نے کہا کہ ملک کی غریب عوام سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو ذلت آمیز شکست دے کر مظلوم اور محکوم طبقہ کی ترجمانی کرنے والے تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے ۔