لیہ (صبح پا کستان )ٹریننگ سیشن کا بنیادی مقصداستعداد کار میں بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مینجمنٹ کو...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان ) سینئر جرنلسٹ ارشاد احمد رونگہ دسٹرکٹ پریس کلب کے بلا مقا بلہ جزل سیکریٹری منتخب...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین ملک بشیر کنویرا نے کہا کہ ضلع لیہ کے مرد و خواتین...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان )سٹیٹ آف دی آرٹ بہادرڈیجٹل لائبریری کمپلیکس ریسرچ،ٹریننگ،بزنس ہب ہی نہیں معلومات کاخزینہ بھی ثابت ہوگا۔یہ بات...
Read moreDetailsراجن پور( صبح پا کستان ) عظیم صوفی بزرگ و شاعر ہفت زباں حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے 120ویں...
Read moreDetailsکروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان )قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی ہفتہ روزہ تقریبات کے حوالے...
Read moreDetailsچوک اعظم (صبح پا کستان )فروغ تعلیم کے ساتھ فروغ بزنس کے لئے سرکاری تعلیمی ادارے متحرک گورنمنٹ پرائمری سکول...
Read moreDetailsبھکر(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے میں انجن اور...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان )لیہ شوگر ملز لیہ انتظامیہ کا حکومت کی طرف سے دیئے گئے ریٹ 180روپے فی من کی...
Read moreDetailsراجن پور( صبح پا کستان ) صوبائی وزیر پنجاب امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ وزیر...
Read moreDetailsلاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ ریفارم پروگرامز کے تحت بہتر کارکردگی کے حامل 78ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف میں 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے جس کا بنیادی مقصدضلع میں صحت کی سہولیات سے شہریوں کو مزید بہتر طور پر مستفید کرنا ہے،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ضلع کونسل ہال میں صحت خدمت ایوراڈ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں کہی۔ اس موقع پر چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد،سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ صحت کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی جہاں پنجاب حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے اس کے مقاصد کا حصول ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے۔اس لیے طبی عملہ اپنی موثر خدمات کے ذریعے اس کو عملی جامہ پہنائیں ۔تعریفی اسناد و کیش ایوارڈ ایک علامتی ٹوکن ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف حوصلہ افزائی تصور کرتے ہوئے مزید لگن سے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔تقریب سے چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی پنجاب کے اعتراف پر تعریفی اسناد و کیش ایوراڈ کو ایک مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے صحت مند مقابلے کے ذریعے بہتر طبی خدمات کی جانب عملی پیش رفت قرار دیا۔سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے دس سپیشلسٹ ڈاکٹرز ،گیارہ میڈیکل افسران ،بارہ چارج نرس اور 46ڈسپنسرز ،ٹیکنیشن ،ویکسی نیٹرز ،لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور وارڈ سرونٹس میں مجموعی طورپر 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے جارہے ہیں۔بعداز اں ڈپٹی کمشنر و چیئر مین ایم سی نے ڈاکٹر ظفر اقبال ملغانی ،ڈاکٹر محمد اعظم ،ڈاکٹر کوثر عزیز،ڈاکٹر سجاد کھرل،ڈاکٹر سمیع اللہ تنگوانی،ڈاکٹر نجف علی،ڈاکٹر مزمل کریم،ڈاکٹر انعم مقبول،ڈاکٹر ظفر عالم چوہان،ڈاکٹر اسمعی اقبال،ڈاکٹر مرزا زیشان بیگ،پیرا میڈیکل سٹاف خالد گلزار ،محمد سلیم،پروین اختر،مظہر عباس ،منزہ پروین ،غلام اصغر،نور محمد،جوزف مسیح ودیگر میں چیک و اسناد تقسیم کیے۔تقریب کی کمپئرنگ ہیلتھ انسپکٹر نور حسن زاہد نے کی۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد سمرا،ڈاکٹر خادم حسین قریشی ،ڈاکٹر اویس احمد خان ،ڈاکٹر محبوب قریشی کے علاوہ پیرامیڈکل سٹاف نے شرکت کی۔
