لیہ(صبح پا کستان)مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین ملک بشیر کنویرا نے کہا کہ ضلع لیہ کے مرد و خواتین ایجوکیٹرز کو یکم جنوری کو تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو احتجاج و تعلیمی دورانیہ کا بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے گا،یہ بات انہوں نے ضلع لیہ کے نئے بھرتی ہونے والے مردو خواتین اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کی ،وفد میں شامل اساتذہ نے مرکزی جنرل سیکرٹری کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا جس کو حل کرنے کی مرکزی سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی ،اساتذہ نے اپنا سب سے بڑا مسئلہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی بتایا جس پر مرکزی جنرل سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ایجویشن اتھارٹی کے سی ای او شوکت شیروانی کو وارننگ دی کہ ایجوکیشن اتھارٹی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنت میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کے فنانس کے معاملات کو چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ان کی جگہ فوری طور پر نئے آفسیران تعینات کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کو ہوئے چھ ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن ان کی تنخواہوں کے اجراء کے معاملات کو مکمل نہ کیا گیا جس کی وجہ سے اکاؤنٹ آفس سے ان کی تنخواہوں کا اجراء نہ ہوسکا ،انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرمنٹ لینے والے اساتذہ و دیگر ملازمین کو ان کیشن منٹ فنڈ کا فوری اجرا کیا جائے تاکہ وہ لوگ اپنی زندگی آسانی سے گذار سکیں ،انہوں نے اپنی بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنوری میں نئے بھرتی ہونے والے مردوخواتین ایجوکیٹرز کا تنخواہیں جاری نہ ہوئی تو احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے اس تحریک کے دوران تعلیمی سلسلہ کا بھی بائیکاٹ ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پر ہوگی۔