بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے میں انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس 128 ڈاؤن ریلوے لائن پر پھنسی گنے کو لوڈ کرنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، تاہم ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے، جبکہ پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا، جس وجہ سے کندیاں، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی،حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










