• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکی فیصلہ مسترد کردیا ، رکن ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دے دیا , ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا برائے فروخت نہیں ، فلسطینی عوام کی قانونی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی

webmaster by webmaster
دسمبر 25, 2017
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکی فیصلہ مسترد کردیا ، رکن ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دے دیا , ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا برائے فروخت نہیں ، فلسطینی عوام کی قانونی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دینے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا ،۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف یمن اور ترکی کی مشترکہ قرارداد پر ووٹنگ ہو ئی جس میں128 ممالک نے قرارداد کی حمایت اور امریکہ اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 35 ممالک نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں یمن اور ترکی جانب سے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، اس قرارداد پر ہنگامی اجلاس میں ووٹنگ کرائی گئی جس میں اقوام متحدہ کے128رکن ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ اور اسرائیل سمیت9ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، اس ہنگامی اجلاس میں35ممالک نے شرکت نہیں کی۔
ووٹنگ سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ ہ اقوام متحدہ فلسطین کے لوگوں کی آخری امید ہے ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا برائے فروخت نہیں ، فلسطینی عوام کی قانونی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی کونسل میں قراردادکوویٹوکرناامریکا کی بڑی غلطی تھی، اس طرح کے رویے سے قیام امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔ فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کابنیادی حصہ ہے اور پاکستان فلسطینیوں کےساتھ کھڑا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نکی ہیلے کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک میں بھوکے افراد کو خوراک اورکپڑے دیتے ہیں ، امریکہ اقوام متحدہ کو فنڈز دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ1995ءکے قانون کے تحت کیا گیا ہے اور امریکی مفادات کے تحت کیا گیا ہے، اس فیصلے سے قیام امن کے پالیسیوں کو خطرہ پیدا نہیں ہوگا، دنیا کے کئی ممالک امریکی مداخلت ہی کی بدولت اپنے مسائل حل کرتے ہیں اور اس قرارداد کے ذریعے امریکہ کی توہین کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی منظوری بھی امریکہ کو اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم امریکاکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، ٹرمپ کے فیصلے کے بعدامریکاثالث کی حیثیت کھوچکاہے۔ امریکی فیصلے سے قبل سلامتی کونسل میں امریکا نے قراردادویٹو کردی تھی جبکہ سلامتی کونسل کے15میں سے 14ارکان نے قراردادکی حمایت کی تھی۔
جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب کا کہناتھا کہ اسرائیل نہتے فلسطنیوں کو خون میں نہا رہا ہے جبکہ ان مظالم میں امریکہ اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے، امریکہ نے اس سے قبل40مرتبہ اسرائیل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔ فلسطین تمام مسلمانوں اور امن پسند لوگوں کے دل و دماغ میں بستہ ہے۔ ایران اس مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ یہودیوں کی مقدس کتاب بائبل میں القدس کا تذکرہ600سے زائد مرتبہ آیا ہے، یروشلم اسرائیلی تاریخ کا حصہ ہے۔جنیوا کی قرارداد اور اقوام متحدہ کی کوئی بھی قرارداد ہمیں یروشلم کے مطالبے سے پیچھے نہیں کر سکتی،آپ لوگ اندھے ہیں اور فلسطینیوں کی کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آپ تمام لوگ فلسطینیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ اسرائیل پر حملے اور دیگر معاملات پر اقوام متحدہ کا دوہرا معیار ہمیں قابل قبول نہیں ہے۔عرب ممالک نے کئی مرتبہ اسرائیل کی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیلی شہریوں پر میزائیل حملے ہوئے، ہماری گلیوں کو خون میں نہلایا گیا مگر اقوام متحدہ اس موقعے پر خاموش ہورہا۔جن لوگوں نے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کی ہے وہ دہشت گردوں کے سپانسر ہیں۔ یمن القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے مگر اقوام متحدہ اس کے حوالے سے کوئی آواز بلند نہیں کرتا۔ اسرائیلی حکومت اپنے شہریوں پر ہونے والے حملوں کو کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ آج کی قرارداد تاریخ میں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جائے گی۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وینزیویلا کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کا دو ملکی حل نکالنا ہوگا اور اسرائیلی فورسز کو 1967ئ سے پہلے کی سرحدوں تک محدود کرنا ہوگا ، ہم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حل پیش کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ کہ القدس کو فلسطین کا دارلحکومت قرار دیا جائے۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/21-Dec-2017/699617

Tags: inter national news
Previous Post

لیہ ۔گنے کے کاشتکاروں کا احتجاجی دھرناکا نتیجہ ،مطالبات منظور ،معاہدہ کی پاسداری نہ کرنے پر 21دسمبر کو ڈی سی آفس کے گھیراؤ کا اعلان

Next Post

بھکر ۔مہر ایکسپریس کا انجن ریلوے لائن پرکھڑی ٹرالی سے ٹکراگیا،2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،ٹرین ڈارئیور سمیت 4افراد زخمی

Next Post
بھکر ۔مہر ایکسپریس کا انجن ریلوے لائن پرکھڑی ٹرالی سے ٹکراگیا،2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،ٹرین ڈارئیور سمیت 4افراد زخمی

بھکر ۔مہر ایکسپریس کا انجن ریلوے لائن پرکھڑی ٹرالی سے ٹکراگیا،2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،ٹرین ڈارئیور سمیت 4افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دینے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا ،۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف یمن اور ترکی کی مشترکہ قرارداد پر ووٹنگ ہو ئی جس میں128 ممالک نے قرارداد کی حمایت اور امریکہ اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 35 ممالک نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں یمن اور ترکی جانب سے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، اس قرارداد پر ہنگامی اجلاس میں ووٹنگ کرائی گئی جس میں اقوام متحدہ کے128رکن ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ اور اسرائیل سمیت9ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، اس ہنگامی اجلاس میں35ممالک نے شرکت نہیں کی۔ ووٹنگ سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ ہ اقوام متحدہ فلسطین کے لوگوں کی آخری امید ہے ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا برائے فروخت نہیں ، فلسطینی عوام کی قانونی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی کونسل میں قراردادکوویٹوکرناامریکا کی بڑی غلطی تھی، اس طرح کے رویے سے قیام امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔ فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کابنیادی حصہ ہے اور پاکستان فلسطینیوں کےساتھ کھڑا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نکی ہیلے کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک میں بھوکے افراد کو خوراک اورکپڑے دیتے ہیں ، امریکہ اقوام متحدہ کو فنڈز دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ1995ءکے قانون کے تحت کیا گیا ہے اور امریکی مفادات کے تحت کیا گیا ہے، اس فیصلے سے قیام امن کے پالیسیوں کو خطرہ پیدا نہیں ہوگا، دنیا کے کئی ممالک امریکی مداخلت ہی کی بدولت اپنے مسائل حل کرتے ہیں اور اس قرارداد کے ذریعے امریکہ کی توہین کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی منظوری بھی امریکہ کو اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم امریکاکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، ٹرمپ کے فیصلے کے بعدامریکاثالث کی حیثیت کھوچکاہے۔ امریکی فیصلے سے قبل سلامتی کونسل میں امریکا نے قراردادویٹو کردی تھی جبکہ سلامتی کونسل کے15میں سے 14ارکان نے قراردادکی حمایت کی تھی۔ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب کا کہناتھا کہ اسرائیل نہتے فلسطنیوں کو خون میں نہا رہا ہے جبکہ ان مظالم میں امریکہ اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے، امریکہ نے اس سے قبل40مرتبہ اسرائیل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔ فلسطین تمام مسلمانوں اور امن پسند لوگوں کے دل و دماغ میں بستہ ہے۔ ایران اس مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ یہودیوں کی مقدس کتاب بائبل میں القدس کا تذکرہ600سے زائد مرتبہ آیا ہے، یروشلم اسرائیلی تاریخ کا حصہ ہے۔جنیوا کی قرارداد اور اقوام متحدہ کی کوئی بھی قرارداد ہمیں یروشلم کے مطالبے سے پیچھے نہیں کر سکتی،آپ لوگ اندھے ہیں اور فلسطینیوں کی کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آپ تمام لوگ فلسطینیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ اسرائیل پر حملے اور دیگر معاملات پر اقوام متحدہ کا دوہرا معیار ہمیں قابل قبول نہیں ہے۔عرب ممالک نے کئی مرتبہ اسرائیل کی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیلی شہریوں پر میزائیل حملے ہوئے، ہماری گلیوں کو خون میں نہلایا گیا مگر اقوام متحدہ اس موقعے پر خاموش ہورہا۔جن لوگوں نے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کی ہے وہ دہشت گردوں کے سپانسر ہیں۔ یمن القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے مگر اقوام متحدہ اس کے حوالے سے کوئی آواز بلند نہیں کرتا۔ اسرائیلی حکومت اپنے شہریوں پر ہونے والے حملوں کو کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ آج کی قرارداد تاریخ میں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جائے گی۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وینزیویلا کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کا دو ملکی حل نکالنا ہوگا اور اسرائیلی فورسز کو 1967ئ سے پہلے کی سرحدوں تک محدود کرنا ہوگا ، ہم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حل پیش کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ کہ القدس کو فلسطین کا دارلحکومت قرار دیا جائے۔ source... http://dailypakistan.com.pk/21-Dec-2017/699617

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.