ملتان ۔ چھوٹو گینگ کا سرغنہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر تیار
چھوٹو گینگ کا سرغنہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر تیار پیدائشی ڈاکو نہیں، اس نے پولیس کے ظلم...
چھوٹو گینگ کا سرغنہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر تیار پیدائشی ڈاکو نہیں، اس نے پولیس کے ظلم...
تعلیمی اداروں میں کھیلو ں کو فروغ کے لئے حکو مت پنجا ب فنڈز فراہم کر رہی ہے ، ایم...
آواز تحصیل فورم لیہ کے زیر اہتمام ٹیکس کلچر کے فروغ میں معاشرہ کے کردار کے مو ضوع پر مذاکرہ...
ضلع لیہ کے مزید 60گرلز بوائز پرائمری سکول پرائیویٹ کرنے کی سکیرٹری تعلیم کی طرف سے لسٹ جاری لیہ(صبح پا...
ماڈل ریلوے اسٹیشن کا ریسٹ ہاؤس اور رہائشی کوارٹرز غیر قا نو نی قابضین کے تصرف میں کیوں ؟ لیہ(صبح...
استاد کی کم عمر طالبعلم سے زیادتی، ملزم گرفتار لیہ(صبح پا کستان)مدرسہ کے استاد کی کم عمر طالبعلم سے زیادتی،...
چھوٹوگینگ کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پولیس نوجوانوں کے ورثاء کا احتجا ج لیہ(صبح پا کستان)راجن پور میں چھوٹوگینگ کے...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ لیہ (صبح پا کستان)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ جاوید اقبال شیخ...
پولیس کا نشیبی علاقوں میں سرچ آپریشن ،کئی مشکوک اشخاص حراست میں لیہ(صبح پا کستان)پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کاتھانہ...
فاریسٹ اہلکاران اور ٹمبر مافیاکی ملی بھگت سے لاکھوں مالیت کے سینکڑوں قیمتی درختوں کا صفایا دھوری اڈہ ( صبح...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails چھوٹو گینگ کا سرغنہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر تیار
پیدائشی ڈاکو نہیں، اس نے پولیس کے ظلم کی وجہ سے ہتھیار اٹھایا .غلام رسول عرف چھو ٹو
ملتان ( ما نیٹرننگ ڈیسک) راجن پور میں چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈالے گا تو صرف اور صرف پاک فوج کے سامنے اور چوہدری نثار کو یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ اسے سزا بھی پاک فوج ہی دے گی۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے کہا ہے کہ وہ پیدائشی ڈاکو نہیں، اس نے پولیس کے ظلم کی وجہ سے ہتھیار اٹھایا، پولیس نے اسے دہشت گرد ، ملک دشمن اور نجانے کیا کچھ بنا دیا،اس نے یہ جنگ صرف اپنی برادری کواس کا حق دلانے کے لئے شروع کی تھی۔ وہ ملک دشمن نہیں کہ اس کے خلاف فوج کارروائی کرے، جب تک آپریشن میں پولیس شامل ہے۔ اگر پولیس آپریشن میں شامل رہی تو وہ مقابلہ کرتے ہوئے مرجانے کو ترجیح دے گا لیکن کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
غلام رسول عرف چھوٹو کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی ہتھیار ڈال دیں تو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسے خود فون کرکے یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر اس کے گناہوں کی سزا بھی عسکری حکام ہی دیں گے۔