لیہ ۔ زہریلی مٹھائی کھانے سےآٹھ بھائی ایک بہن سمیت جا ں بحق افراد کی تعداد 23ہو گئی
زہریلی مٹھائی کھانے سےآٹھ بھائی ایک بہن سمیت جا ں بحق افراد کی تعداد 23ہو گئی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی...
زہریلی مٹھائی کھانے سےآٹھ بھائی ایک بہن سمیت جا ں بحق افراد کی تعداد 23ہو گئی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی...
جنگلات اراضی پر قبضہ ۔بلاک آفیسر سے فارسٹ گارڈ ، اور جنگل کو نقصان پہنچانے پر 30لاکھ کی ریکوری لیہ(صبح...
لیہ میں زیریلی مٹھائی کھانے سے 22افراد کی موت نے حکومت پنجاب کی کاغذی مہموں کا پول کھول دیا،جاوید کنجال...
گو رنمنٹ ایم سی مڈل سکو ل نمبر 2میں سکو ل کے طلباء اور اساتذہ کو تعریفی اسناد دینے کی...
عشق عام ہوتا جا رہا ہے تحریر:انعام الحق ایک دوست نے لکھا ہے کہ آپ موجودہ سیاسی حالات پر کالم...
پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔نثار احمد صوبائی صدر اسلامی جمعیت طلبہ چوک...
سر براہ عوامی راج جمشید دستی کا دورہ لیہ بھٹہ مزدوروں کے مطا لبات ایک ہفتہ میں تسلیم کئے جائیں...
محکمہ صحت پنجاب کی طرف سےپیرامیڈیکس کے مختلف کیڈرز کی اپ گریڈیشن کرنے احکامات جاری لیہ(صبح پا کستان)محکمہ صحت حکومت...
سانحہ گیارہ موڑ فتح پور ۔ معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ رانا...
لیہ ۔ 98کروڑ 99لا کھ ر وپے سے زائد لا گت سے 333ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ۔ مہر...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsزہریلی مٹھائی کھانے سےآٹھ بھائی ایک بہن سمیت جا ں بحق افراد کی تعداد 23ہو گئی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی لواحقین کے گھر آمد ،مکمل تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

لیہ(صبح پا کستان )زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں ہونے والے افراد کی تعداد 23ہو گئی، آج 3افراد جان کی بازی ہا ر گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی لواحقین کے گھر آمد، ہلاکتوں کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے گھر پہنچی اور مٹھائی سے ہونے والی ہلاکتوں پر لواحقین سے گفتگو کی۔ اہل علاقہ نے عائشہ ممتاز کو آڑے ہاتھوں لیا اورضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اس موقع پر عائشہ ممتاز نے لواحقین کو معاملہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ قبل ازیں عائشہ ممتاز نے مٹھائی بنانے والے کھوکھے کی جگہ کا جائزہ لیا اور عینی شاہدین سے بھی گفتگو کی۔ بعد ازاں عائشہ ممتاز نے چک کی مختلف دوکانوں میں جا کر اشیاء چیک کی اور دوکانوں سے ملنے والے زائدالمعیار مشروبات کی بوتلوں پر انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہ عائشہ ممتاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام شوہدات جمع کئے جارہے ہیں اور ملوث پائے جانے والے دوکانداروں اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں لیہ کے نواحی چک 105ایم ایل میں بیٹے کی پیدائش پر زہریلی مٹھائی کھانے سے جا ں بحق افراد کی تعداد 23ہو گئی جن میںآٹھ بھائی اور بہن بھی شامل ہیں۔
