لیہ ۔خاتون سے مُبینہ زیادتی ،پولیس کی بروقت کاروائی ،مقدمہ میں نامزدملزمان 24گھنٹے میں گرفتار
خاتون سے مُبینہ زیادتی ،پولیس کی بروقت کاروائی ،مقدمہ میں نامزدملزمان 24گھنٹے میں گرفتار layyah police لیہ ( صبح پا...
خاتون سے مُبینہ زیادتی ،پولیس کی بروقت کاروائی ،مقدمہ میں نامزدملزمان 24گھنٹے میں گرفتار layyah police لیہ ( صبح پا...
حکومت نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر ے۔ محمد اقبال چوہان لیہ(صبح پا کستان) ضلعی صدر...
تیزاب گردی کا شکار نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی اپ ڈیٹ یو نس مجھے عشر دینے کے بہانے گھر...
تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی ،وزیر اعلی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی کوٹ سلطان (صبح پا...
پاسکو سنٹرسے باردانہ فراہم نہ ہونے پرکسان نے کھیتوں میں پڑی گندم کو آگ لگا دی باردانہ نہ ملنے پر...
پی پی 265سے ایم پی اے کا الیکشن لڑوں گا ، ملک افتخار جکھڑ iftekhar jkhar جمن شاہ(صبح پا کستان)سابق...
کے پی کے کے وفد کی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس کادورہ لیہ(صبح پا کستان) العباس بھٹی ٹرسٹ...
ماہ صیام کے دوران ضلع میں پانچ سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے ۔ڈی او سی محبوب احمد لیہ (صبح...
محکمہ تعلیم کی کا رکر دگی کا جا ئزہ اجلاس ، ڈی ایم او عثمان منیر بخاری نے صدارت کی...
ماڈل پولیس اسٹیشن کی کاروائی،منشیات فروش محمدطارق گرفتار ملزم طارق لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس کی منشیات فروشی کیخلاف جدوجہدجاری،ماڈل پولیس...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsخاتون سے مُبینہ زیادتی ،پولیس کی بروقت کاروائی ،مقدمہ میں نامزدملزمان 24گھنٹے میں گرفتار

لیہ ( صبح پا کستان)کوٹ سلطان میں خاتون سے مُبینہ زیادتی ،پولیس کی بروقت کاروائی ،مقدمہ میں نامزدملزمان 24گھنٹے میں گرفتار، متاثرہ خاتون سے ڈی پی او کی ملاقات،وقوعہ بارے معلومات،انصاف کی یقین دہانی، مقدمہ کی تفتیش سائنٹیفک خطوط پر کی جائے گی ، 5رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ڈی پی او لیہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے علاقہ تھانہ کوٹ سلطان کی رہائشی ذرینہ مائی سے مُبینہ زیادتی کے وقوعہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عورت کی طرف سے وقوعہ کی بابت تھانہ رپورٹ کرنے پر بلاتوقف متاثرہ ذرینہ مائی کے ہی بیان پر مقدمہ نمبر102تعزیرات پاکستان کی دفعات 496-A/376کے تحت ملزمان محمدیونس لِٹی،خالداورسلیم کیخلاف درج کرلیا متاثرہ ذرینہ بی بی کافوری طورپر ہسپتال کوٹ سلطان سے ملاحظہ ڈاکٹری بھی کرایاگیا اور ملاحظہ ڈاکٹری کے بعد لیڈی ڈاکٹرکی طرف سے فراہم کئے گئے پارسل بغیروقت ضائع کئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور جمع کرادیئے گئے ہیں اندراج مقدمہ کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ کوفوری طورپرمحفوظ کرلیا تاکہ کسی قسم کی کوئی شہادت ضائع نہ ہو متاثرہ عورت کے بیان کے مطابق جائے وقوعہ ملزم خالدحسین کے چچامکان ہے جوکہ قصبہ کوٹ سلطان میں ہی واقع ہے پولیس کے کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جائے وقوعہ کی فوٹوگرافی کرانے کے ساتھ ساتھ موقعہ پر موجود مختلف اشیاء کو قبضہ پولیس میں لیاگیا اور قبضہ میں لی گئی اشیاء کے پارسل بھی برائے تجزیہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جارہے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش کیلئے اوّل روزہی ڈی ایس پی صدر محمداکرم خان نیازی کی سربراہی میں خصوصی 5رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ٹیم میں انچارج سی آئی اے سٹاف انسپکٹرمحمدبلال اسلم اور ایس ایچ او کوٹ سلطان شاہدرضوان سمیت دیگرپولیس افسران شامل ہیں انھوں نے کہا کہ اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان جوکہ مفرورہوگئے ان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج تھی لیکن ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم اور ایس ایچ کوٹ سلطان شاہدرضوان کی ان تھک محنت کے نتیجہ میں 24گھنٹے کے اندرمقدمہ کے تینوں نامزدملزمان گرفتارکرلئے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش سائنٹیفک خطوط پر کی جارہی ہے ملزمان کاعدالت سے ریمانڈ جسمانی حاصل کرنے کے بعد ملزمان اور متاثرہ عورت کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے ساتھ ساتھ تفتیش کے دیگرقانونی مراحل اور لوازمات پورے کئے جائیں گے دریں اثناء ڈی پی او نے متاثرہ ذرینہ مائی اوراسکے خاندان کے افرادسے ملاقات کی ڈی پی او نے وقوعہ کے بارے میں تفصیلی معلومات لیں اورمتاثرہ عورت سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
