پی پی 265سے ایم پی اے کا الیکشن لڑوں گا ، ملک افتخار جکھڑ
جمن شاہ(صبح پا کستان)سابق تحصیل ناظم ملک افتخار جکھڑ نے پی پی 265سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم ملک افتخار جکھڑ نے کہا کہ پی پی 265میں جس طرح اقربا پروری، تھانہ کچری کی سیاست کی گئی ہے اس کی لیہ میں مثال نہیں ملتی ۔ عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے آنے والے جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑیں گے ۔ ملک افتخار جکھڑ نے کہاکہ الیکشن لڑنے کے لئے سیاسی جماعت کی ٹکٹ یا آزاد لڑنے کا فیصلہ عوام، دوستوں کی مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔