• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کوٹ سلطان۔ تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی ،وزیر اعلی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

webmaster by webmaster
مئی 21, 2016
in First Page
0
 تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی ،وزیر اعلی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی
art_go_390713_1506کوٹ سلطان (صبح پا کستان) سال 2001 میں تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج ، نوٹس پر وزیر اعلی پنجاب نے بھی ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل، طبی معائنہ میں تاخیر پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور لیڈی ڈاکٹر کے بیچ تنازعہ ، ڈاکٹر نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات

کے مطابق لیہ میں جنسی درندگی کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ سے انسانیت بھی شرما گئی ،تیزاب سے جھلسے چہرئے اور بے نور آنکھوں کے باوجود نابینا خاتون پر ظالموں کو رحم نہ آیا،گھر سے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال آنے والی تیزاب گردی سے متاثرہ 35سالہ خاتون کو امداد دینے کے بہانے تین اوباش نوجوان نے قصبہ کو ٹ سلطان میں ایک ڈیرے پر لے جا کر اجتماعی زیا دتی کا نشانہ بنا ڈا لا اور حالت غیر ہو نے پر ملزم اسے ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے جسکے واویلے پرمقامی افراد نے اسے تھانہ کوٹ سلطان پہنچا یا ۔ پولیس نے خاتون کے بیانات کی روشنی میں تین ملزمان یونس لٹی ، محمد خالداور محمد سلیم کے خلاف زنابالجبر اور اغوا کامقدمہ درج کر لیا ہے، تین ملزمان ڈیرہ کو تالا لگا کر غائب ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ملزم محمد سلیم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ہے جس کی آئندہ تاریخ سماعت 31مئی طے ہے، واقعہ سامنے آنے پر وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی ضیا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی کے نوٹس کے بعد ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر سرکل اکرم نیازی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں انچارج سی آئی اے سٹاف انسپکٹر بلال کھوسہ، انچارج کرائم سین ڈی پارٹمنٹ اے ایس آئی انعام الحق، ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان سب انسپکٹر شاہد رضوان اور تفتیشی آفیسر عنایت اللہ شامل ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے واقعہ کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل اکرم نیازی نے تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان میں داخل متاثرہ خاتون کی عیاد ت کی اور اس سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد یونس لٹی ٹریکٹر ورکشاپ پر ملازم ہے جو مدعیہ کے رہائشی نشیبی علاقہ موضع بیٹ وساوا شمالی کا رہائشی ہے ،خاتون کی گزراوقات مخیر حضرات کی جانب سے امدادی رقم کی بدولت ممکن ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان اسی جھانسے میں اسے ڈیرے پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان میں رات کوجانے والی متاثرہ خاتون کو ہسپتال انتظامیہ نے ساری رات ایمرجنسی میں بٹھائے رکھے اور سولہ گھنٹے تک اس کا طبی معائنہ بھی نہ کیا گیا۔ ایم ایس تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان ڈاکٹر ریاض احمد کے مطابق لیڈی ڈاکٹر بشری فاروق کو رات ہی ایمرجنسی کال بھجوا دی گئی تھی لیکن کوتاہی برتتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ آئی ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ تاخیر کا فائدہ بحر طور ملزمان کو پہنچے گا۔ ایم ایس نے بتایا کہ اس ضمن میں لیڈی ڈاکٹر کی کوتاہی بارے رپورٹ حکام کو بھجوا دی گئی ہے ۔ ایم ایس کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف رپورٹ کئے جانے اور جواب طلبی پر ایم ایس اور ڈاکٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہو ا جس پر لیڈی ڈاکٹر نے ایڈمنسٹریشن کو بنیادبناتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔ متاثرہ خاتون کے طبی معائنہ کے بعد ایم ایل سی رپورٹ جاری کر دی ہے تاہم حتمی رپورٹ کے لئے حاصل کیا گیا موا د تجزیئے کے لئے فرانزک لیبارٹر ی
لاہور بھجوا دیا گیاہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی ضیا نے رابطہ پر بتایا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جاری ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ملزمان کو جیل کی سلاخوں کی پیچھے لے آئیں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ واقعہ ظلم و بربریت کی انتہا ہے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
رپورٹ ۔ مہر سرفراز واندر پریس رپورٹر
Previous Post

دھوری اڈہ. پاسکو سنٹرسے باردانہ فراہم نہ ہونے پرکسان نے کھیتوں میں پڑی گندم کو آگ لگا دی

Next Post

کوٹ سلطان ۔ تیزاب گردی کا شکار نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی ,مقد مہ درج ملزم گرفتار

Next Post

کوٹ سلطان ۔ تیزاب گردی کا شکار نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی ,مقد مہ درج ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
 تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی ،وزیر اعلی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی art_go_390713_1506کوٹ سلطان (صبح پا کستان) سال 2001 میں تیزاب سے متاثرہ نابینا خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج ، نوٹس پر وزیر اعلی پنجاب نے بھی ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل، طبی معائنہ میں تاخیر پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور لیڈی ڈاکٹر کے بیچ تنازعہ ، ڈاکٹر نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات
کے مطابق لیہ میں جنسی درندگی کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ سے انسانیت بھی شرما گئی ،تیزاب سے جھلسے چہرئے اور بے نور آنکھوں کے باوجود نابینا خاتون پر ظالموں کو رحم نہ آیا،گھر سے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال آنے والی تیزاب گردی سے متاثرہ 35سالہ خاتون کو امداد دینے کے بہانے تین اوباش نوجوان نے قصبہ کو ٹ سلطان میں ایک ڈیرے پر لے جا کر اجتماعی زیا دتی کا نشانہ بنا ڈا لا اور حالت غیر ہو نے پر ملزم اسے ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے جسکے واویلے پرمقامی افراد نے اسے تھانہ کوٹ سلطان پہنچا یا ۔ پولیس نے خاتون کے بیانات کی روشنی میں تین ملزمان یونس لٹی ، محمد خالداور محمد سلیم کے خلاف زنابالجبر اور اغوا کامقدمہ درج کر لیا ہے، تین ملزمان ڈیرہ کو تالا لگا کر غائب ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ملزم محمد سلیم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ہے جس کی آئندہ تاریخ سماعت 31مئی طے ہے، واقعہ سامنے آنے پر وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی ضیا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی کے نوٹس کے بعد ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر سرکل اکرم نیازی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں انچارج سی آئی اے سٹاف انسپکٹر بلال کھوسہ، انچارج کرائم سین ڈی پارٹمنٹ اے ایس آئی انعام الحق، ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان سب انسپکٹر شاہد رضوان اور تفتیشی آفیسر عنایت اللہ شامل ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے واقعہ کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل اکرم نیازی نے تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان میں داخل متاثرہ خاتون کی عیاد ت کی اور اس سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد یونس لٹی ٹریکٹر ورکشاپ پر ملازم ہے جو مدعیہ کے رہائشی نشیبی علاقہ موضع بیٹ وساوا شمالی کا رہائشی ہے ،خاتون کی گزراوقات مخیر حضرات کی جانب سے امدادی رقم کی بدولت ممکن ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان اسی جھانسے میں اسے ڈیرے پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان میں رات کوجانے والی متاثرہ خاتون کو ہسپتال انتظامیہ نے ساری رات ایمرجنسی میں بٹھائے رکھے اور سولہ گھنٹے تک اس کا طبی معائنہ بھی نہ کیا گیا۔ ایم ایس تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان ڈاکٹر ریاض احمد کے مطابق لیڈی ڈاکٹر بشری فاروق کو رات ہی ایمرجنسی کال بھجوا دی گئی تھی لیکن کوتاہی برتتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ آئی ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ تاخیر کا فائدہ بحر طور ملزمان کو پہنچے گا۔ ایم ایس نے بتایا کہ اس ضمن میں لیڈی ڈاکٹر کی کوتاہی بارے رپورٹ حکام کو بھجوا دی گئی ہے ۔ ایم ایس کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف رپورٹ کئے جانے اور جواب طلبی پر ایم ایس اور ڈاکٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہو ا جس پر لیڈی ڈاکٹر نے ایڈمنسٹریشن کو بنیادبناتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔ متاثرہ خاتون کے طبی معائنہ کے بعد ایم ایل سی رپورٹ جاری کر دی ہے تاہم حتمی رپورٹ کے لئے حاصل کیا گیا موا د تجزیئے کے لئے فرانزک لیبارٹر ی لاہور بھجوا دیا گیاہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی ضیا نے رابطہ پر بتایا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جاری ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ملزمان کو جیل کی سلاخوں کی پیچھے لے آئیں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ واقعہ ظلم و بربریت کی انتہا ہے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ رپورٹ ۔ مہر سرفراز واندر پریس رپورٹر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.