ماہ صیام کے دوران ضلع میں پانچ سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے ۔ڈی او سی محبوب احمد
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں ما ہ صیا م کے دوران پا نچ سستے رمضان بازاروں میں معیاری اشیا ء خو ردو نو ش کی فراہمی کے علا وہ طے کر دہ ایس ا و پی پر عملدرآمد کے لئے تمام متعلقہ ادارے اپنے اپنے ڈیو ٹی روسٹر ترتیب دے کر عملد درآمد کو یقینی بنا نے کے لئے اقداما ت عمل میں لا ئیں یہ با ت ڈی او سی محبوب احمد نے سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے لئے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔ اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ سید عثما ن منیر بخا ری ، اسسٹنٹ کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، ٹی ایم او کر وڑ ممتاز حسین کلا چی ، ٹی ایم او چوبا رہ آصف جا وید ، ای اے ڈی اے محمد طا ہر ، محمد زراعت ، سول ڈیفنس ، 1122، پو لیس ، صحت کے حکا م کے علا وہ صدر انجمن تا جران لیہ واحد بخش با روی ، سیٹھ محمد اسلم خان ، صدر انجمن تا جران کروڑ حا جی مختیار حسین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ سستے رمضان بازاروں میں شہر یو ں کی سہو لت کے لئے نر خ نامے خصوصی الیکٹر ونک بورڈ کے ذریعے آویزاں کیے جا ئیں گے ، رمضان بازاروں کو خوبصورت ، صاف اور تمام ضروری سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے گا ۔ سیکورٹی انتظا ما ت کے لئے پو لیس فورس ، شہری دفا ع کے رضا کار کی خد مات کے علا وہ سی سی ٹی وی کیمر ے لگا ئے جا ئیں ، رمضان بازاروں میں معیاری و تا زہ پھل و سبز یاں و دیگر اشیا ئے خوردو نوش اعلیٰ کو الٹی کی فروخت کے لئے رکھی جا ئیں گی اور خواتین و سینئر شہری کے لئے الگ سے کا ؤنٹر قائم کیے جا ئیں ۔سستے رمضان بازاروں میں ڈاکٹر ز ، پیرا میڈیکل سٹاف کے علا وہ ایمبو لینس اور ادویات کی مو جو دگی کو بھی یقینی بنا یا جا ئے گا ۔ اجلا س میں رمضان بازاروں کے بہتر انعقاد کے لئے ڈی او سی محبوب احمد نے مو ثر اقداما ت عمل میں لا نے کی ہدایت کی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








