حکومت نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر ے۔ محمد اقبال چوہان
لیہ(صبح پا کستان) ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ویلفئر ایسوسی ایشن لیہ محمد اسلم ملک نے یونٹ لدھانہ کی طرف سے دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر ے حکومت سرکاری اداروں کو تباہ کرنے کے بعد اب نجی اداروں کوتباہ کرکے تعلیم کا بیڑا غرق کرناچاہتی جسے ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا پچھلے 6ماہ کے دوران ضلع بھر میں ایک بھی سکول کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا جبکہ اداروں کی رجسٹریشن فائیلیں مکمل ہو کرڈی سی او آفس میں جمع ہیں انہوں نے مزید کہ حکومت سرکاری ادارں کی نجکاری کی بجائے ان کی حالت بہتر کرے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے حق میں نہیں ہے انہوں نے کہا شرح خواندگی میں اضافے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو فوری حل کرنا ہو گااجلاس سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوی ایشن پنجاب کے صدر محمد اقبال چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے اداروں کوتباہ کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے پی آئی اے ،ریلوے، واپڈاسمیت درجنوں اداروں کو تباہ کرنے کے بعد اب حکومت تعلیم کا بیڑاغرق کر نے پر تلی ہے انہوں نے کہا تعلیمی زبوحالی کی ذمہ دار حکومت ہے وہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پرئیویٹ سیکٹر کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر معیاری تعلیم کی فراہمی اور پارٹنر سکولوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پنجاب ایجوکیشن فانڈ یشن کی انتظامیہ سے مذاکرات جاری ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوجائے گے اجلاس سے یونٹ لدھانہ کے صدر مہر شاہد اقبال میلوانہ اور ضلعی جنرل سکرٹری میاں زاہد ریاض نے بھی خطاب کیا اجلاس میں تما م یونٹس کے صدرور ،ضلعی باڈی کے ممبران اور لدھانہ کے نجی سکولوں کے مالکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی
.