پاناما کیس ،سپریم کورٹ آج وزیراعظم کی قسمت کا فیصلہ سنائے گی
اسلا م آباد (ما نیٹرننگ ڈیسک )سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پاناما کا فیصلہ آج سنا...
اسلا م آباد (ما نیٹرننگ ڈیسک )سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پاناما کا فیصلہ آج سنا...
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان)ونی کیس آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا ڈی پی او لیہ سے فوری...
لیہ(صبح پا کستان)صوبائی حلقہ 266 میں بڑی تبدیلی، سابق ضلع ناظم وایم این اے ملک غلا م حیدر تھند نے...
جمن شاہ (صبح پا کستان) سابق ناظم یو نین کو نسل سید افتخار شاہ گیلا نی پر نا معلوم افراد...
لیہ (صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ بار روم میں چیف جسٹس منصور شاہ اور۔ جسٹس قاسم خان کے پتلے جلائے گئے...
لیہ ( صبح پا کستان ) سابق تحصیل ناظم ملک منظور حسین جو تہ نے علاقہ نشیب میں دریائے سندھ...
ISLAMABAD – The Interior Ministry on Thursday clarified that Chaudhry Nisar Ali Khan changed his decision to resign from the...
لیہ(صبح پا کستان)مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نے تمام ملزمان کو با عزت بری کر دیا،تفصیل...
لیہ(صبح پا کستان) ملتان بنچ سے ججز کی واپسی غیر آئینی ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ پنجاب سردار قیصر عباس خان مگسی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب شرح...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsاسلا م آباد (ما نیٹرننگ ڈیسک )سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پاناما کا فیصلہ آج سنا ئے گی ,یہ فیصلہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ سنائے گاجس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجاز افضل خان ،جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے کل جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطا بق کیس کافیصلہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ 20اپریل کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ میں سے دو ججز نے نوازشریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے فیصلہ دے دیا تھا تاہم 3 فاضل ججز کی رائے تھی کہ مزید تحقیقات ہونی چاہیے جس کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور جے آئی ٹی کی جانب سے 10جولائی کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تھی ۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر پانچ سماعتوں کے بعد 21جولائی کو تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا ۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ یہ فیصلہ سنائے گا۔