لیہ(صبح پا کستان)مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نے تمام ملزمان کو با عزت بری کر دیا،تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی لیہ میں درج مقدمہ نمبر219/14 زیر دفعہ 302, 324 کے ملزمان پنوں خان، صادق خان اور فدا حسین پر الزام تھانہ کہ انہوں نے گھریلوں جھگڑے پر اپنے کزن ظفر اقبال کو زخمی کر کے قتل کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فیصلہ دیتے ہوئے تمام ملزمان کو قتل کے مقدمہ سے باعزت بری کر دیا۔ واضح رہے کہ مقدمہ نمبر 219/14 کے ملزمان میں سے ایک ملزم صادق خان ولد پنوں خان ضمانت پر رہا ہو ا تھا جسے سڑک پر قتل کر دیا گیا صادق خان کے قتل کا الزام ماشرف اور اس کے ساتھیوں پر لگایا گیا ہے۔ ملزمان کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار کے مشہور وکیل ظاہر جاوید باجوہ پیش ہوئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails






