لیہ تھل میلہ یاد گار ایونٹ، تین روزہ رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر
لیہ:17 نومبر 2019ء(صبح پا کستان) چوتھی تھل جیپ ریلی کے موقع پر لیہ تھل میلہ کی تین روزہ رنگا رنگ...
لیہ:17 نومبر 2019ء(صبح پا کستان) چوتھی تھل جیپ ریلی کے موقع پر لیہ تھل میلہ کی تین روزہ رنگا رنگ...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز و اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد اصغر صدیقی نے کہا...
لاہور ۔ بچوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیوز کی خریدوفروخت کرنے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کے کارندے سہیل...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین ہمت آرگنائزیشن ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا...
لیہ( صبح پا کستان )تھل میلہ جیپ ریلی ایسے میگا ایو نٹ کا بنیادی مقصد نو جو ان نسل کو...
لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا جب کہ عدالت کی...
ملتان ۔ پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کی دیہی یونین کونسلوں میں صفائی پر کئےجانیوالے اخراجات کی تفصیلات...
لاہور ۔ مسلم لیگ ن کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان...
راجن پور (صبح پا کستان)گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے راجن پور پولیس مقابلہ میں...
لاہور۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور منسٹری آف یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کی جانب سے نوجوانوں کوباعزت آن...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
میلہ کے تیسرے اور آخری دن کی تقریبات کا آغاز قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایم این اے عبدالمجیدخان نیازی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ،پی ٹی آئی رہنماسجن خان تنگوانی وبشارت رندھاوا،اسسٹنٹ کمشنرز سلیمان لون و نیاز احمد،ضلعی افسران موجود تھے۔ گزشتہ رات معروف شعراء کرام جن میں تہذیب حافی،مخمور قلندی ودیگر نے اپنا خوبصورت و مترنم کلام پیش کیااورکمشنرڈی جی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک،آر پی او ڈی جی خان ڈویژن عمران احمد،صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار وڑائچ کی صدارت میں کلچرل نائٹ کا پروگرام ہوا جس میں معروف فوک گلوکار شفاء اللہ روکھڑی نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیاجسے شرکاء محفل نے بے حدداد دی
علاوہ ازیں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیاگیاجبکہ ملک عمران ڈلو نے کمپپئرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔آخری روز کی تقریبات میں شرکاء کے تفریح طبع کے لیے مختلف پروگرامز رکھے گئے تھے جن میں کبڈی،سٹیج شو،رسہ کشی،میجک شو،جھومرقابل ذکر تھے۔رسہ کشی کا مقابلہ شاہین کلب نے جیت لیا کبڈی میچ ڈی سی الیون اور ایم پی اے الیون کے درمیان ہوا جو ایم پی اے الیون نے جیت لیا۔
میلہ کے آخری روز بچوں وخواتین و ہزاروں شائقین نے شرکت کی تاحدنگاہ انسانوں کا سمندر نظر آیاجو مختلف سٹالز سے خریداری کرتے رہے و فوڈسٹریٹ میں معیاری کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے اس موقع پر مختلف سٹالز پر میوزک کا اہتمام کیاگیا تھاجہاں جھومرکامظاہرہ بھی پیش کیاجاتا رہا جس سے شرکاء محظوظ ہوتے رہےاورشرکاء نے لیہ تھل میلہ کو ایک شاندار ایونٹ قرار دیا جبکہ کامیاب انعقاد،موثر سیکورٹی،پارکنگ کے انتظامات پر منتظمین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔