ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز و اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد اصغر صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایت پر تمام دکاندار /تاجر/سبزی فروش/مرغی فروش ریٹ لسٹ پینا فلیکس سائز3×1.5فٹ پر تیار کروا کر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات انہوں نے تاجر وں /میڈیا کے نمائندوں سبزی فروش مرغی فروش کے صدور اور انجمن سے ایک اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر میں مختلف چھاپوں کے دوران 5,32,200روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے اور 19لوگوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ جن دکاندار کی ریٹ لسٹ مناسب یا نمایاں جگہ پر آویزاں نہ ہوگی انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









