فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے،...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے،...
لیّہ (صبح پاکستان) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے معاشرے سے منشیات کے...
لیہ( صبح پاکستان )ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا نشیبی علاقوں کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے لیہ تونسہ پل کے گائڈ...
ملتان ( صبح پاکستان )ایم ڈی اے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈائریکٹر...
واشنگٹن: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام ممالک کو تعمیری کردار...
عالمی سطح پر اس قسم کی مباحث بہت عام ہے کہ دنیا نیو کلیئر اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں...
لیہ۔( صبح پا کستان ) ایس ڈی او بلڈنگ امین سہیل ملغانی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے آفس میں تقریب...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری)...
تحریر ۔۔... انجم صحرائی اس واقعہ کے راوی ہمارے ایک مہربان دوست ہیں جو عر صہ ہوا لیہ چھوڑ کر...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے امن و امان کی مجموعی صورت حال اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی، صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے، سب ورژن اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں، سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔
اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) بلوچستان، آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی نارتھ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اسپیشل برانچ اور لیویز کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔