لیّہ (صبح پاکستان) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے معاشرے سے منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کےلئے لیہ پولیس متحرک ،تھانہ صدر پولیس نے تین مختلف کاروائیا ں کرتے ہوئے تین منشیات فروش ملزمان گرفتار کرکے 30 لیٹر دیسی شراب ،40 کپی شراب اور 10 کلو گرام پوست برآمد کر لی ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ،ایس ایچ او محمد ہشام کی زیر نگرانی اے ایس آئی تنصر حمید ،اے ایس آئی ظفر اقبال اور اے ایس آئی حفیظ اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ الگ الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش ملزمان غلام یٰسین ،شہباز اور محبوب بابر کو گرفتار کر لیا ،منشیات فروش غلام یٰسین سے 30 لیٹر دیسی شراب ،شہباز سے 10 کلو گرام پوست جبکہ محبوب بابر سے 40 کپی شراب کی برآمد کر لی گئی ،ایس ایچ او محمد ہشام کا کہنا ہے کہ منیشات کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھوں گا
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










