• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
ad
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کسی کو بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: کور کمانڈرز کانفرنس

webmaster by webmaster
اپریل 5, 2025
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کسی کو بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج ِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمتِ عملی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، فورم نے ہرقیمت پر بلاتفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی میں خلل ڈالنے والے مذموم سیاسی مفادات اور سماجی عناصر کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے فیصلہ کن طور پر ناکام بنایا جائے گا۔

شرکاء کانفرنس کے مطابق بلوچستان میں تمام ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرہ، گٹھ جوڑ اور انتشار پھیلانے اور پروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح سے بے نقاب ہو چکی ہیں، ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔

فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت "عزمِ استحکام” کی حکمتِ عملی کے تیز اور مؤثر نفاذ کی ضرورت پر زور دیا، فورم نے دہشت گردی کیخلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطۂ نظر کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔

شرکاء کانفرنس نے اعادہ کیا کہ "ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عمل درآمد کریں گے”، قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو بھی سراہا، آرمی چیف نے بغیر کسی رکاوٹ کے نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ادارے پائیدار ہم آہنگی، مربوط کوششوں اور تعاون کو یقینی بنائیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ "پاک فوج حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کی مالی اعانت کیخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ غیر قانونی سر گرمیاں دہشت گردی کی مالی معاونت سے اندرونی طور پر جڑی ہوئی ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

فورم نے بھارت کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی خدشات ظاہر کئے۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے منصفانہ حقوق کے لیے پاکستان کی پُر زور اور غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔

فورم نے عالمی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے مستقل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شرکاء کانفرنس نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی، فورم نے فلسطین کے عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی، آرمی چیف نے بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

Source: https://lahorenews.tv//
Tags: National News
Previous Post

میں مدینے چلا (قسط 3 ) ۔ ۔ نامی گرامی ۔ ۔ کا حج اکبر

Next Post

لیہ ۔ایس ڈی او بلڈنگ امین سہیل ملغانی کی ریٹائرمنٹ پرتقریب کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

لیّہ ڈویژن بناؤ تحریک

قومی/ بین الاقوامی خبریں

کسی کو بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: کور کمانڈرز کانفرنس
First Page

کسی کو بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: کور کمانڈرز کانفرنس

by webmaster
اپریل 5, 2025
0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری)...

Read moreDetails
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اپریل 1, 2025
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ جامع اور اچھی تھی، شہباز شریف

ذاتی خواہشات کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی سوچ پاکستان سے بے وفائی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

مارچ 29, 2025
لاہور ہائیکورٹ بار کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان

مارچ 27, 2025
ملک ہے تو ہم ہیں، ملکی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی چیز نہیں: آرمی چیف سید عاصم منیر کا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

مارچ 26, 2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج ِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمتِ عملی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، فورم نے ہرقیمت پر بلاتفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی میں خلل ڈالنے والے مذموم سیاسی مفادات اور سماجی عناصر کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے فیصلہ کن طور پر ناکام بنایا جائے گا۔

شرکاء کانفرنس کے مطابق بلوچستان میں تمام ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرہ، گٹھ جوڑ اور انتشار پھیلانے اور پروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح سے بے نقاب ہو چکی ہیں، ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔

فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت "عزمِ استحکام" کی حکمتِ عملی کے تیز اور مؤثر نفاذ کی ضرورت پر زور دیا، فورم نے دہشت گردی کیخلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطۂ نظر کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔

شرکاء کانفرنس نے اعادہ کیا کہ "ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عمل درآمد کریں گے"، قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو بھی سراہا، آرمی چیف نے بغیر کسی رکاوٹ کے نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ادارے پائیدار ہم آہنگی، مربوط کوششوں اور تعاون کو یقینی بنائیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ "پاک فوج حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کی مالی اعانت کیخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ غیر قانونی سر گرمیاں دہشت گردی کی مالی معاونت سے اندرونی طور پر جڑی ہوئی ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

فورم نے بھارت کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی خدشات ظاہر کئے۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے منصفانہ حقوق کے لیے پاکستان کی پُر زور اور غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔

فورم نے عالمی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے مستقل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شرکاء کانفرنس نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی، فورم نے فلسطین کے عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی، آرمی چیف نے بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

No Result
View All Result
  • Contact
  • Help Line with Anjum Sehrai
  • HomePage
  • HomePage
  • Layyah History
  • One question for you
  • Services
  • Subh-e-Pakistan Live
  • world
  • الیکشن 2018 لیہ ووٹرزفورم
  • ایڈیٹر کے نام خط
  • شب و روز زندگی
  • نواز شریف کا دورہ لیہ 1990
  • ہمارے بارے
  • وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا متوقع دورہ لیہ

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.