ڈیرہ غازیخان ۔نجکاری کے خلاف ہائیڈرو ورکرز یونین آہنی دیوار کی طرح ڈٹی رہے گی ۔خورشید احمدخان
ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان )ہائیڈرو ورکرز یونین ملازمین کے حقوق کیلئے لڑتی آئی ہے اور لڑتی رہے گی ...
ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان )ہائیڈرو ورکرز یونین ملازمین کے حقوق کیلئے لڑتی آئی ہے اور لڑتی رہے گی ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع کیلئے 44نئے ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں انڈور صفائی کے معاملات 20لاکھ روپے ماہانہ ٹھیکہ پر دے دیئے ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).پرنسپل پنجاب دانش سکول گرلز ونگ ڈیرہ غازیخان شبنم حسیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ...
ڈیرہ غازی خان: ( صبح پا کستان ) ۔ میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کا پہلاتعارفی اجلاس زیرِ صدارت مئیر ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے9 سال کے دوران 149588 ٹیلیفون کالز پر ریسپانس کرتے ہوئے 184168افراد کو ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 26341ہونہار طلباؤطالبات میں ...
چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ ، وائس چیئرمین سردار محمد احمد خان لغاری اور سردار جاوید اقبال قیصرانی ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب نے کہا ہے کہ سرکاری مراکز صحت میں ڈاکٹرز او رپیرا ...
چوٹی زیریں ( صبح پا کستان ) سا بق صدر فاروق احمد لغاری کی چھٹی بر سی آ ج منا ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان )ہائیڈرو ورکرز یونین ملازمین کے حقوق کیلئے لڑتی آئی ہے اور لڑتی رہے گی ،کمپنی وائز ریفرنڈم حکومت کی سازش ہے تاکہ باآسانی نجکاری کی جاسکے ،نجکاری کے خلاف ہائیڈرو ورکرز یونین آہنی دیوار کی طرح ڈٹی رہے گی ،اب تک 1500ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرکراچکے ہیں ،میٹرریڈر ز کوکیمرہ الاؤنس دلوایااور ملازمین کی اپ گریڈیشن کرائی ،ملازمین اپنے اخراجات میں کمی کرکے اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہوسکے ،یہ بات ہائیڈرو ورکز یونین کے مرکزی جنرل سیکریٹری خورشید احمدخان نے ڈیرہ غازیخان میپکوآفس میں ورکرز کے ایک جلسے سے اپنے خطاب میں کہی، انہوں نے کہاکہ پہلے ریفرنڈم کی تاریخ 12جنوری تھی جو کہ اب تبدیل کرکے 19جنوری کردی گئی ہے ، انہوں نے ہائیڈرو میں گروپ بندی کانوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ غازیخان میں دونوں گروپوں کے درمیان صلح کرادی اور ’’ڈیرہ اتحاد‘‘ کے نام سے ایک گروپ کے ذریعے ہی ریفرنڈم میں حصہ لینے کی ہدایت کی جس پر دونوں گروپوں نے اتفاق کرلیااور آپس میں اتحاد قائم کرکے ہائیڈرو کے جھنڈے تلے ریفرنڈم میں حصہ لینے کا اعلان کیا،قبل ازیں مرکزی قائدین کے ڈیرہ غازیخان پہنچنے پرورکرز اور عہدیداران نے ان کا ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر عہدیداران چوہدری غلام رسول ،حافظ ارشاد احمد،محمد سلیمان بودلہ ، شہباز احمدبھٹی ،شہزاد عرف شادا ،محمدصدیق آرائیں ،صابر حسین ،شیخ کوکب ندیم ، شبیر بلوچ،محمدبلال،عتیق الرحمان خان کاکڑاور سینکڑوں کارکنان نے مرکزی عہدیداران سید ذوالقرنین شاہ ، محمدحنیف ملی زونل چیرمین اور مہرالطاف ریجنل وائس چیرمین کوخوش آمدیدکہا۔
