ڈیرہ غازیخان. ( صبح پا کستان). آل پاکستان سٹینو گرافرزایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کا ماہانہ اجلاس ڈویژنل صدر شمشیر اقبال گورمانی کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں جنرل سیکرٹری محمد سلیم جتوئی سمیت مختلف محکموں کے سٹینوگرافروں نے شرکت کی . شمشیر اقبال گورمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائلین کی داد رسی سرکاری ملازمین کی اولین ذمہ داری ہے چنانچہ فرائض منصبی خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر ادا کیے جائیں انہوں نے کہاکہ ملازمین حکومتی مشینری میں بنیادی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں چنانچہ جہاں ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے انجام دیں وہیں ان کے حقوق کا خیال رکھنا حکومتی ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر حکام کے ساتھ ایپسا کے پلیٹ فارم پر متعدد اجلاس ہوئے جن میں ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ سمیت متعدد امور زیر بحث لائے گئے اور انہیں مراعات دینے کے حوالے سے اعلی حکام نے یقین دہانی کرائی تاہم ابھی تک سٹینوگرافرز کے سکیل اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا جو کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سٹینوگرافرز کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کو ختم کرتے ہوئے فوری طور پر پیکج کی منظوری دی جائے