ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 26341ہونہار طلباؤطالبات میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت آٹھ سال کے دوران 72کروڑ 33لاکھ 28ہزار 300روپے کے وظائف تقسیم کیے جا چکے ہیں جن میں ضلع ڈیرہ غازیخان کے 6574طلبہ میں 17کروڑ 52لاکھ سات ہزار 250روپے ، ضلع راجن پو رکے 5645طلبہ میں 14کروڑ 81لاکھ 65ہزار 250روپے ، ضلع مظفرگڑھ کے 7456طلبہ میں 21کروڑ 19لاکھ سات ہزار 500روپے اور ضلع لیہ کے 6666طلبہ میں 18کروڑ 79لاکھ 85ہزار 300روپے شامل ہیں . یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب کی ز یر صدارت اجلاس میں بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے غریب طلباؤطالبات کو اعلی تعلیم کے مواقع میسر آرہے ہیں . ضرورت اس امر کی ہے کہ فنڈ کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی جائے . کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پیف پروگرام کو خود مانیٹر کر رہے ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر تحصیل سطح کے طلباؤطالبات کو وظائف دیئے جا رہے ہیں . 80فیصد میرٹ جبکہ 20فیصد کوٹہ کے تحت وظیفہ دیا جاتاہے . اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء سمیت دیگر متعلقہ افسران موجودتھے