Tag: DG khan news

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں بھی چھٹی مردم شماری و خانہ شماری کا آ غاز ہو گیا . ڈیرہ غازیخان . کمشنر اللہ رکھا انجم نے گھر پر جا کر پہلا اندراج کرتے ہوئے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ،لیہ . میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اورکرنل اُسامہ نے مکانوں پرگھرانہ نمبراندارج کرکے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا , راجن پور ۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے چھٹی مردم شماری کا صبح آٹھ بجے آرمی کے جوانوں اور ٹیم کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے گھرانہ نمبر لکھ کر مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ڈیرہ غازیخان۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ ، صوبائی وزیر کے جیل پہنچنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز ،سپرنٹنڈنٹ جیل جام آصف اقبال نے ان کا استقبال کیا اورجیل کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، قیدیوں کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت سات نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ،صوبائی وزیر نے اسیران کو فنی تعلیم کیلئے ٹیوٹا کے اشتراک سے ٹیکنیکل و ٹریننگ سنٹر کا افتتاح اور ٹیوٹا کی طرف سے تین ماہ دورانیہ کے پہلے سمسٹر کے کامیاب 106اسیران میں اسناد بھی تقسیم کیں.
ڈیرہ غازیخان۔ مویشی منڈیوں سے ٹھیکیدار مافیا اور مڈل مین کا کردار ہمیشہ کیلئے ختم ،  صوبہ بھر میں غیر قانونی منڈیوں کے قیام پر کارروائی کی جائے گی۔مشیر وزیر اعلی ملک محمد افضل کھوکھر
ڈیرہ غازیخان۔سول سروسز اکیڈمی 44ویں کامن کے زیر تربیت 18افسران تین روزہ دورے پر ڈیرہ غازیخان پہنچ گئے ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ڈیرہ غازیخان ملک کے سنگم پر واقع ہے جہاں چاروں صوبوں کو راستہ جاتاہے.کمشنر کی ٹرینی افسران کو بریفنگ
ڈیرہ غازی خان۔سرکاری محکموں میں تعینات نابینا افرادکا ہاتھوں میں سفید چھڑی تھامے چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر احتجاج ،کچہری چوک پر دھرنا ، مطالبات کے حق میں نعرے ، تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ
ڈیرہ غازیخان ۔ درجہ چہارم کے کسی اہلکارکی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے ، انتقامی کاروئیاں بند کرکے جھوٹی ایف آئی خارج کی جائے،ضلعی صدر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن عبدالغفار عابدقریشی ،چوہدری عبدالمجید،غلام مصطفی خان کا احتجاجی مظاہرین سے خطاب
Page 38 of 46 1 37 38 39 46