ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کو شفاف نتائج دینے کے لیے ڈیرہ بورڈکا جدید مشینری کا استعمال کرنا خوش آئنداقدام ہے ایسے اقدامات سے وزیر اعلیٰ کے مشن پڑھ پنجاب بڑھو پنجاب کے خواب اور طلبہ کے معیاری تعلیم کے حصول کو تقویت ملے گی یہ بات انہوں نے گذشتہ روز تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں چیئر مین ڈاکٹر محمد شفیق کے ہمراہ سکیننگ کے ذریعے نتائج کی تیاری اور طلبہ این او سی ، مائیگریشن سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کے دوران کہی چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کو بتایا کہ وہ طلبہ و طالبات کو معیاری اور شفاف نتائج فراہم کرنے کے لیے نہ صرف تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں جدید کمپیوٹرائزڈ طریقہ سے طلبہ و طالبات کو باوقار طریقہ سے این او سی ، مائیگریشن ، ویریفیکیشن ، رجسٹریشن سے لیکر نتائج تک تمام تر سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کر رہے ہیں اور آٹو میشن کے حوالے مزید بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ان سے قبل انچارج سکیننگ سکیشن لاریب مریم نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کو سکیننگ کے ذریعے نتائج کی تیاری بارے نہ صرف بریفنگ دی بلکہ عملی طور پر سکینگ اور پراسس کرکے بھی دکھایا اس موقع پر سسٹم اینا لسٹ محمد بلال بھٹہ نے بتایا کہ (کی پنچنگ) key punchingاور سکیننگ کے ذریعے رزلٹ کی تیاری سے نتائج میں مزید بہتری آئے گی اور نتائج کی شفافیت کی شرح میں اضافہ ہوگا۔