ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہاہے کہ عورت جیسے ایک گھر کو سنبھالتی ہے ٹھیک ویسے ہی معاشرے کی بہتری کے لیے بھی اپنا احسن کردار ادا کر سکتی ہے وقت کے ساتھ ساتھ خواتین تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری زندگی میں بھی مردوں نسبت تیزی سے ترقی کر رہی ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں وومن ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل پروفیسر سجاد حسین نے کہا کہ خواتین مردوں کی نسبت پڑھائی میں زیادہ ذہین ہوتی ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں تقاریر، مصوری ، مضامین نویسی کے مقابلوں بھی نہ صرف حصہ لیتی ہیں بلکہ پوزیشن بھی حاصل کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ آگے ان خواتین مستقبل روشن ہوگا ان سے قبل پروفیسر فرح نایاب ، پروفیسر عرفانہ جمال نے خواتین کے احترام میں خصوصی اشعار پیش کیے اس موقع پر ریسکیو آفیسر محمد اختر بھٹہ ، ماسٹر ٹرینر عابد سلطان ، یاسر ستار نے بھی طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین دیگر شعبہ زندگی کے ساتھ ساتھ رضا کار کی صورت میں اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ گھر میں ہونیوالے ایمرجنسی صورت میں اپنا موثر کردار ادا کرسکیں اس موقع پر پروفیسر ادریس نظامی ، عزیز اللہ غوری ، مرزا عالمگیر ، فیاض سانول ، غلام جیلانی و دیگر موجود تھے ۔