ملتان ۔ پی آئی اے نجکاری کے خلا ف پی آئی اے یونین اور انجمن تاجران کینٹ کا احتجاجی مظا ہرہ
پی آئی اے نجکاری کے خلا ف پی آئی اے یونین اور انجمن تاجران کینٹ کا احتجاجی مظا ہرہ ملتان(صبح ...
پی آئی اے نجکاری کے خلا ف پی آئی اے یونین اور انجمن تاجران کینٹ کا احتجاجی مظا ہرہ ملتان(صبح ...
تاریخ ۔۔29 جنوری 2016 موسمی بیماریوں سے گھرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،حاجی فضل ملتان(صبح پا ...
ملتان کور کے زیر اہتمام فلڈ آگاہی سیمینار2016کا انعقاد سیمینار میں متعلقہ محکموں، وفاقی و صوبائی سطح کے ماہرین ،سول ...
سیکیورٹی خد شات کے پیش نظر زکریا یو نیورسٹی سمیت متعدد تعلیمی ادارے بند ملتان( مانیٹرننگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے ...
ملتان گیریژن کی تزئین وآرائش کے لیے ٹیولپ پودوں کی افزائش ملتان(صبح پا کستان ) ملتان گیریژن کی تزئین و ...
کنٹونمنٹ سول سوسائٹی کے زیر اہتمام’’سوائن فلو سے بچاؤ آ گہی مہم کا آ غاز ملتان( صبح پا کستان )ہیلپرز ...
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails پی آئی اے نجکاری کے خلا ف پی آئی اے یونین اور انجمن تاجران کینٹ کا احتجاجی مظا ہرہ
ملتان(صبح پا کستان ) انجمن تاجران کینٹ کے تاجر رہنما غضنفر ملک ، چوہدری محمود علی، کلب عابد خان، خواجہ معظم وحید اور رانا مبشر رئیس نے اظہار یکجہتی کیلئے پی آئی اے نجکاری کیخلاف پی آئی اے آفس میں پی آئی اے یونین کے عہدیداران کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر اعادہ کیا کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری کو مسترد کرتے ہیں ۔احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم قومی اداروں میں سیاسی مداخلت اور من پسند پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے سیاسی بنیادوں پر چہیتوں کی تعیناتیاں اور نوازنے کے انداز نے نظام کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے اور کرپشن کو تقویت ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا اور پی آئی اے جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی آڑ میں ملکی خسارے میں اضافہ ہوگا اور ہزاروں خاندان معاشی بدحالی سے دوچار ہونگے۔عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معاشی اقتصادی نظام کو مفلوج کرنے کیلئے حکومت کو عوام پشت پالیسیوں پر عملدرآمد کیلئے مجبور کررہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمود علی نے کہا حکومت ہوش کے ناخن لے اور واپڈا پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اداروں کو فعال اور منافع بخش بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔،کلب عابد خان کاکہنا تھا کہ پی آئی اے نجکاری کیخلاف اگر دوکانیں بند کرکے احتجاج بھی کرنا پڑا تو ہم اس سے دریغ نہیں کرینگے۔اس موقع پر پی آئی اے یونین کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔
