لیہ۔دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کر کے زرعی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ڈی او سی محبوب احمد
دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کر کے زرعی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ڈی او سی ...
دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کر کے زرعی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ڈی او سی ...
یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم ،واک و سیمینار لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجاب کی فروغ تعلیم اولین ترجیحات میں ...
چائلڈ لیبر ، مزدور بچے اسکول کی بجائے بھٹہ مزدوری پر مجبور لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں بھٹوں سے چائلڈ ...
کروڑ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم زنانہ کے دفتر میں کروڑوں کے گھپلے ، تحقیقات کے لئے اہلکار کی نیب کو ...
سو نیلہ احسان چوک اعظم کی قابل فخر بیٹی ، مڈل سٹنڈرڈ کے امتحان میں صوبہ پنجاب میں تیسری پوزیشن ...
شب و روز زند گی قسط56 تحریر ۔۔ انجم صحرائی کوٹ سلطان کی پہلی انجمن تا جران یہ تو ...
۔سسر نے داماد پر گولی چلا دی ، محمد بخش شدید زخمی،ملزم اللہ بخش فرار لیہ(صبح پا کستان)مشترکہ رقبہ سے ...
نواز شریف دہشت گردوں اور عمران خان چوہوں کا خاتمہ کر رہے ہیں: پرویز رشید اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی ...
لہو لہولہان لاہور خضرکلاسرا لاہور کے گلشن اقبال پارک میں 72معصوم بچوں ،عورتوں اوردیگر افرادکی خودکش حملہ کے نتیجہ میں ...
خلاف ضا بطہ نو تعمیر ہسپتال بلڈنگ ہینڈ اوور ، ایم پی اے قیصر مگسی نے نو ٹس لے لیا ...
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...
Read moreDetailsدودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کر کے زرعی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ڈی او سی محبوب احمد
لیہ۔( صبح پا کستان )پنجاب حکومت کاشتکاروں و فارمرزکو مویشیوں کی جدید سائنسی خطوط پر انکے گھروں کی دہلیز پرہی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے منظم بنیادوں پر موثر اقدامات عمل میں لاتے ہوئے مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے جس کے تحت دوسرے مرحلے میں 46موٹرسائیکل پیرا وٹرنری سٹاف کو فراہم کرنے کا پراجیکٹ اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے یہ بات ڈی او سی محبوب احمد نے لائیو سٹاک کمپلکس میں وٹرنری اسسٹنٹس میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کے موقع پر کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر لیہ ڈاکٹر محمد طارق نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال فارمرزوکاشتکاروں کو مویشیوں کی علاج کی تیز تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے و ٹرنری اسسٹنٹس کو موٹر سائیکل بمعہ آئس اورویکسی نیشن کٹس ،ضروری ادویات کی فراہمی کے پروگرامز پرعمل کر رہا ہے تاکہ ضلع بھر میں مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ بنا کر دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنا کر زرعی معیشت میں بہتری لائی جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کاشتکارٹال فری نمبر 08000-9211کے زریعے وٹرنری اسسٹنٹس کو کال کر کے اپنے مویشیوں کا علاج و ویکسی نیشن اپنے گھر پر ہی مفت کروا سکتے ہیں اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 96موٹر سائیکل فراہم کرکے منظم بنیادوں پر کام جارہی ہے جبکہ دوسرئے مرحلے میں 46موٹرسائیکل اسی پروگرام کا حصہ ہے ۔ڈی او سی محبوب احمد نے کہاکہ وٹرنری اسسٹنٹس اپنی خدمات محنت اور لگن سے سرانجام دیں تاکہ اس پروگرام کے مقاصد کے حصول کو یقینی بناتے ہوئے کاشت کاروں کو مستفید کیا جاسکے قبل ازیں ڈی او سی و ڈی ایل او نے وٹرنری اسسٹنٹس میں موٹرسائیکلوں کی چابیاں تقسیم کی
