دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کر کے زرعی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ڈی او سی محبوب احمد
لیہ۔( صبح پا کستان )پنجاب حکومت کاشتکاروں و فارمرزکو مویشیوں کی جدید سائنسی خطوط پر انکے گھروں کی دہلیز پرہی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے منظم بنیادوں پر موثر اقدامات عمل میں لاتے ہوئے مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے جس کے تحت دوسرے مرحلے میں 46موٹرسائیکل پیرا وٹرنری سٹاف کو فراہم کرنے کا پراجیکٹ اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے یہ بات ڈی او سی محبوب احمد نے لائیو سٹاک کمپلکس میں وٹرنری اسسٹنٹس میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کے موقع پر کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر لیہ ڈاکٹر محمد طارق نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال فارمرزوکاشتکاروں کو مویشیوں کی علاج کی تیز تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے و ٹرنری اسسٹنٹس کو موٹر سائیکل بمعہ آئس اورویکسی نیشن کٹس ،ضروری ادویات کی فراہمی کے پروگرامز پرعمل کر رہا ہے تاکہ ضلع بھر میں مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ بنا کر دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنا کر زرعی معیشت میں بہتری لائی جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کاشتکارٹال فری نمبر 08000-9211کے زریعے وٹرنری اسسٹنٹس کو کال کر کے اپنے مویشیوں کا علاج و ویکسی نیشن اپنے گھر پر ہی مفت کروا سکتے ہیں اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 96موٹر سائیکل فراہم کرکے منظم بنیادوں پر کام جارہی ہے جبکہ دوسرئے مرحلے میں 46موٹرسائیکل اسی پروگرام کا حصہ ہے ۔ڈی او سی محبوب احمد نے کہاکہ وٹرنری اسسٹنٹس اپنی خدمات محنت اور لگن سے سرانجام دیں تاکہ اس پروگرام کے مقاصد کے حصول کو یقینی بناتے ہوئے کاشت کاروں کو مستفید کیا جاسکے قبل ازیں ڈی او سی و ڈی ایل او نے وٹرنری اسسٹنٹس میں موٹرسائیکلوں کی چابیاں تقسیم کی