یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم ،واک و سیمینار
لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجاب کی فروغ تعلیم اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے حصول کے لیے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم کی کامیابی کے لیے افسران تعلیم و اساتذہ کرام قومی جذبہ سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیتے ہوئے ضلع لیہ میں کلاس پنجم تک دولاکھ ایک ہزار بائیس بچوں کے داخلہ کے اہداف کے حصول کو ممکن بنائیں یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے ضلع لیہ میںیونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم کے افتتاح کے موقع پر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کہی تقریب میں ایم پی ائے مہر اعجاز احمد اچلانہ ،اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد چانڈیہ ،ڈی او تعلیم غلام یاسین چشتی نے محمد اسداللہ ،منیر احمد ،محمد اصغر بچوں کو داخل کر کے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہر اعجازاحمد اچلانہ نے کہا کہ فروغ تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کے لیے بنیادی کردار کی حامل ہے اور کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیرترقی نہیں کرسکتا اس لیے حکومت پنجاب فروغ تعلیم پرخصوصی توجہ دئے رہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے طالب علموں کے روشن مستقبل کے سلسلہ میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے متعدد منصوبوں پر کام عمل درامد کیا جارہا ہے۔تقریب سے ڈی او تعلیم غلام یاسین چشتی ،ڈی او این سی ایچ ڈی سراج وسیم ،پرنسپل شرافت علی بسرا نے خطاب کرتے ہوئے ضلع لیہ میں تعلیمی ترقی پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت سو فی صد بچوں کو 31اکتوبر کو سکولوں میں داخل کرانے جن میں پہلی کلاس میں 62573بچے جبکہ دوسری سے پانچوں کلاس میں 90939بچے داخل کرانے کے ٹارگٹ کے حصول کے لیے انرولمنٹ مہم،ضلع لیہ جماعت پنجم و ہشتم کے نتائج میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے ایسے امور کے بارئے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب میں تعلیمی افسران ،اساتذہ کرام ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے قبل یونیورسل پرائمری ایجوکیشن انرولمنٹ مہم کے سلسلہ میں سماجی شعور کی بیداری کے لیے واک نکالی گئی۔واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظوراحمد چانڈیہ ،ڈی او تعلیم غلام یسین چشتی،پرنسپل شرافت علی بسرا،پرنسپل غلام فاروق علوی ،وسیم سراج نے کی ۔واک میں اساتذہ کرام ،افسران تعلیم ،سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنھوں نے انرولمنٹ مہم کی کامیابی کے نعروں پر مبنی بینرز و پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ۔