لیہ کی خبریں ۔ مہر سرفراز واند ر سے
نجی کمپنی کی مشروب بوتل پینے سے دو افراد کی حالت بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل لیہ(صبح پا کستان )نجی ...
نجی کمپنی کی مشروب بوتل پینے سے دو افراد کی حالت بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل لیہ(صبح پا کستان )نجی ...
ڈاکٹر خیال امروہوی کو ہم سے جدا ہو ئے سات سال ہو گئے dr khiyal amrohi لیہ ( صبح پا ...
شب وروز زند گی قسط 60 انجم صحرائی قارئین محترم ۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد بھارت کی اندارا گا ندھی ...
پا سکو کوارڈینٹر کمرے میں بند ، چیئرمین کاشراب کے نشہ میں دھت ہوکر زبردستی چہتوں کوباردانہ دلوانے کی کوشش ...
بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، دو خواتین جاں بحق ، ایک شخص شدید زخمی file foto لیہ ...
نجی ہسپتال میں غفلت اور لا پرواہی سے خاتون جان بحق ورثا کا احتجاج کروڑ لعل عیسن( ظا ہر شاہ ...
ببانگِ دہل عفت Shroud (file foto) غضب خدا کا کوئی چیز ہاتھ نہیں لگانے نہیں دیتی ۔یہ دیکھو پانچ ہزار ...
لیہ ۔2سو کلو گرام سے زیادہ مضر صحت با سی گو شت ، قصاب کے خلاف چلا ن مرتب کر ...
منشیا ت سے نو جو ان نسل کو محفوظ رکھنے کے لئے بھر پور آگا ہی مہم چلا ئی جا ...
شاہد رضوان چاند نوجوان نسل کا تخلیق کار شاعر , نامور پولیس آفیسر محمد عمر شاکر shahid rizwan نرم لہجہ ...
لاہور ۔ پنجاب حکومت نے جائیداد کے دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس...
Read moreDetailsنجی کمپنی کی مشروب بوتل پینے سے دو افراد کی حالت بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل
لیہ(صبح پا کستان )نجی کمپنی کی مشروب بوتل پینے سے دو افراد کی حالت بگڑ گئی۔ لیہ کے نواحی چک 111موڑ ر پر دو افراد محمد سلیم اور محمد وسیم نے نجی کمپنی کا مشروب پیا تو ان کی حالت بگڑ گئی جس پر ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علاج کے لئے منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔مشروب پینے سے دو افراد کی حالت بگڑنے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، یاد رہے کہ زہریلی مٹھائی سے جاں بحق 33افراد نے 111موڑ سے مٹھائی خرید کر کھائی تھی۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ جاری
لیہ(صبح پا کستان) لیہ کے مسیحا بن گئے قاتل، ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ جاری ، ڈلیوری کے لئے آنے والی خاتون کو دھکے،علاج سے انکار کر تے ہوئے ورثا کو گالیاں دے کر ہسپتال سے نکال دیا۔چک نمبر 170ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد اکبر کی بیوی کو ڈلیوری کے لئے رات گئے بنیادی ہیلتھ سنٹر لدھانہ لایا گیا جہاں نرسیں و دیگر عملہ جو سویا ہو ا تھا جگانے پر سیخ پا ہو گیا اور ورثا کے ساتھ ہتک آمیر رویہ اختیار کرتے ہوئے گالیاں دیں۔ اہل خانہ نے صبر و تحمل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ڈلیوری کرنے کا کہامگر تین گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کے باوجود نرس فوزیہ یسمین نے آنکھ نہ کھولی ، دوبارہ جگانے پر فوزیہ یسمین اور ہسپتال ملازم نور علی ورثا کے ساتھ ہاتھا پائی پر اتر آئے اور دھمکیاں دینے لگے، مریض کی حالت خراب ہونے پر خاتون کو پرائیویٹ کلینک سے ڈلیوری کرائی گئی ۔ لدھانہ ہسپتال میں ورثانے ہسپتال عملہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سستی، بدتمیزی اور مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ پر کارروائی کی جائے، مریض کے لواحقین ، محمد اکرم، محمد اکبر نے ای ڈی او ہیلتھ کو کارروائی کے لئے درخواست گزار دی۔علاوہ ازیں نرس ، ہسپتال عملہ نے مریض کے ورثا کے خلاف بھی تھانہ پیر جگی میں حقیقت پر غیر مبنی الزامات عائد کرکے درخواست گزار دی۔ یا درہے گزشتہ سے پیوستہ رات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں بھی ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ پر لڑائی ہو نے سمیت گزشتہ ایک ہفتے میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے لدھانہ کا نوجوان جاں بحق جبکہ زہریلی مٹھائی سے 33افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔رابطہ پر عملہ نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے موقف دینے سے گریز کیا۔
شاہد رضوان مہوٹہ کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ
لیہ(صبح پا کستان)ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا کا ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان شاہد رضوان مہوٹہ کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ، انعام سے نواز ا گیا۔ ڈی پی او لیہ نے منعقدہ تقریب میں ایس ایچ او کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان شاہد رضوان مہوٹہ نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوٹ سلطان میں جرائم پیشہ عناصر کے اردگرد گھیرا تنگ کرنے سمیت منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ پولیس اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی سرانجا م میں دن رات کوشاں ہے۔ کوٹ سلطان کی سیاسی، سماجی حلقوں نے ڈی پی او کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر ایس ایچ او کو مبارکباد پیش کی ہے۔