ڈاکٹر خیال امروہوی کو ہم سے جدا ہو ئے سات سال ہو گئے
لیہ ( صبح پا کستان ) زما نہ اپنے لیے گا ر منتخب کر لے ۔۔۔میں انتقا م ہوں کر وٹ بدلنے وا لا ہوں ۔بر صغیر کے نا مو ر شا عر ،محقق،نقا د ، متر جم اور ما ہر تعلیم ڈا کٹر خیال امرو ہو ی کی سا تو یں بر سی عقید ت و احترا م کے سا تھ منا ئی گئی ۔وہ 14 مئی 2009جہا ن فا نی سے کو چ کر گئے تھے۔ڈا کٹر خیا ل امرو ہو ی کی سا تویں بر سی کے موقع پر بزمِ افکا رِ لیہ کا تعزیتی اجلا س ڈا کٹر افتخا ر بیگ کی زیر صدا رت منعقد ہوا ۔ا جلا س سے خطا ب کر تے ہوئے ڈا کٹر افتخا ر بیگ نے کہا کہ خیا ل امرو ہو ی یقیناً ایک دبستا ن تھے ہر با شعو ر فرد فکر خیا ل میں گندھا ہو ا نظر آتا ہے ۔ایسا کو ئی فرد نہیں ملے گا جو یہ کہے کہ دبستا نِ خیا ل سے کبھی وا بستہ نہیں رہا کیو نکہ خیا ل تو سب کا سا نجھا تھا ۔اجلا س میں ڈا کٹر ملک امیر محمد،ڈا کٹر حمید اْلفت ملغا نی، ڈا کٹر انو ر نذ یر علو ی، ریا ض را ہی، صغیر عبا س، سبحا ن سْہیل،صا بر عطا،شفقت بزدا ر،مہر اختر وہا ب و دیگر نے خیا ل امر و ہو ی کی شخصیت اور فن پر گفتگو کی ۔مقتلِ جا ں ،گنبد بے در ، لمحو ں کی آنچ اور تلخا ب ڈا کٹر خیا ل امر و ہو ی کے شعری مجمو عے ہیں جبکہ مز دک کے نظر یا ت(تحقیقی مقا لہ) سبز کتا ب(معمر قزافی کی کتا ب کا تر جمہ) نئی سو چ( مضا مین) شعلہ تحر یر(کا لم) لغا ت فلسفہ ( ڈکشنر ی آف فلا سفی کا تر جمہ)نثر ی تصنیفا ت ہیں
رپورٹ ۔ رانا عبد الرب پریس رپورٹر