لیہ ۔2سو کلو گرام سے زیادہ مضر صحت با سی گو شت ، قصاب کے خلاف چلا ن مرتب کر کے گو شت تلف
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں صارفین کو معیاری گو شت اور کھا نوں کی فراہمی کے لئے ہو ٹلز اور میٹ شاپس کا اچانک معا ئنہ کیا جا رہا ہے اور دو سو کلو گرام سے زیا دہ مضر صحت گو شت کی تلفی اسی وسیع تر سلسلے کی عملی کڑی ہے یہ با ت ڈسٹرکٹ لا ئیو سٹا ک آفیسر لیہ ڈاکٹر محمد طا ہر نے مضر صحت گو شت کی تلفی اور ہوٹلو ں کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ معائنہ کے موقع پر گو شت فروش محمد شفقت سے 2سو کلو گرام سے زیادہ مضر صحت با سی گو شت پا ئے جا نے پر قصاب کے خلاف چلا ن مرتب کر کے گو شت تلف کیا گیا ۔ اسی طرح شالیمار ہو ٹل ، غوثیہ ہو ٹل ، اکبر چرغہ بروسٹ ، پا کستان فوڈز ، فوڈ ویلی ، وسدی جھو ک ہو ٹلو ں کا اچانک معائنہ کیا اور صحت و صفائی و کھانوں کے نمونہ جا ت حاصل کیے اس مو قع پر انہو ں نے تا زہ اور معیاری کھا نے ، ہوٹلو ں میں فروخت کے لئے رکھنے کی ہد ایت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ لا ئیوسٹا ک آفیسر ڈاکٹر محمد انور اور سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سجا د گل بھی ہمر اہ تھے ۔