لیہ ۔ بہاؤالدین زکریایونیورسٹی بہاد ر کیمپس میں زرعی ریسرچ کے شعبہ کے لیے احسان پور سیڈ فارم کو یونیورسٹی سے منسلک کر نے کے لئے وزیراعلیٰ کو جلد سفارشات پیش کروں گا ۔ تجویز کردہ ریسرچ سنٹربہادر کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب ، اجلاس میں وائس چانسلر بہاؤ الدین زکر یا یونیورسٹی ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ،ڈپٹی کمشنرلیہ واجد علی شاہ ، ڈائریکٹر بی زیڈیو بہاد ر کیمپس ڈاکٹر مبشرحسین ،پروفیسر ڈاکٹر مہتاب احمد،پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر انجم علی،پروفیسر مہر حفیظ اللہ تھند سمیت پروفیسرز ،ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔
لیہ (صبح پا کستان)بہاؤالدین زکریایونیورسٹی بہاد ر کیمپس میں زرعی ریسرچ کے شعبہ کو وسعت دینے کے لیے احسان پور ...















