ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)تعلیم بچوں کے کردار او ر رویوں میں مثبت تبدیلی لاتی ہے . تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیاں بچو ں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں جس سے بچوں کو نئی معلومات حاصل ہونے کے ساتھ ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے . ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ محترمہ فرزانہ
بخاری نے الائیڈ سکول ڈی جی خان کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا. محترمہ فرزانہ بخاری نے کہا کہ نئی نسل کو معیاری اور بین الاقوامی سطح کی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے اس حوالے سے الائیڈ سکول بچوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کی بہترین کردار سا زی کر رہا ہے . مہمان اعزاز پرنسپل گورنمنٹ گرلز سنٹر آف ایکسی لینس مسز شاہینہ محبوب نے کہاکہ تعلیم کی ترقی میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار کو فراموش نہیں کیاجاسکتا. بہترین تعلیمی خدمات اور نتائج کی وجہ سے الائیڈ سکول ممتاز حیثیت رکھتا ہے . انہوں نے سکول انتظامیہ پرنسپل اور اساتذہ کو تعلیمی و تدریسی کاوشوں اور بہترین نتائج دینے پر مبارکباد دی . ڈائریکٹر ادارہ کرنل (ر) قطب نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہماری امیدیں نوجوان نسل سے وابستہ ہیں . طلبہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کمربستہ ہو جائیں او رتعلیم کے میدان میں خوب ترقی کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں . قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا . . تقریب میں سکولوں کے بچوں ، والدین اور اساتذہ نے بھر پور شرکت کی .نظامت کے فرائض ہیڈٹیچر مس وردا نے سرانجام دیئے . تقریب کے دوران سکول کی مختلف کلاسوں کے طلباؤطالبات نے "ہائے یہ امتحانات ، سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول ، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے "کے موضوعات پر رنگا رنگ خاکے اور ٹیبلوز پیش کیے . طلبہ نے چاروں صو بوں کی ثقافت پر مبنی گیت ، ملی نغمے پیش کیے جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا . اس موقع پر بچوں کی تفریح کیلئے میجک شو میں مختلف کرتب دکھائے گئے . سکول کی پرنسپل مسز لبنی جبیں نے ادارہ کی کارکردگی اور نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بہترین تعلیمی نتائج کے ساتھ طلبہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں . انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا ادارہ آئندہ بھی ایسے ہی شاندار نتائج دیتا رہے گا. پرنسپل نے والدین سے کہا کہ وہ بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں سکول انتظامیہ اوراساتذہ سے رابطہ رکھا کریں . انہوں نے بتایاکہ ادارہ کے طلباؤطالبات نے امتحانات 2016-17 اور صوبائی سطح کے ادبی مقابلوں میں پوزیشنیں حاصل کیں . آخر میں مہمان خصوصی محترمہ فرزانہ بخاری ، مہمان اعزاز پرنسپل مسز شاہینہ محبوب ، ڈائریکٹر کرنل (ر) قطب ، پرنسپل ادارہ لبنی جبیں نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ انس رفیق ، سامعہ شہزاد ، ایمن خان ، ام ایمن ، فاطمہ منصور ، مناحل فاطمہ ، عبدالرحمن ، کاشف ملک ، فہمیدہ حید ر ، محمد رضا ، توصیف لطیف ، محمد فرحان ، محمد علی ، علی حسن ، مناحل بنت افضل ، ساحریاسر ، مشال زہرا ، محمد ناصر ، محمد عزیر ، عائشہ مسعود ، مریم رباب ، اقرا ء ندیم ،حاشر حسین ، شہباز ، ابوذر غفاری ، عبدالرافع ، محمد منیب ، محمد مزمل ، انسانیہ فاطمہ ، سلمان علی ، عالیہ خان ، عمار حیدر او رعروشہ جاوید میں سر ٹیفکیٹ ، گفٹ او رٹرافیاں تقسیم کیں. امتحانات میں زیادہ پوزیشن حاصل کرنے پر فاطمہ یاسین ، حورین او رامن شہزاد کو خصوصی انعامات دیئے گئے .