جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ پیداوار کیلئے تیار، وزیر اعظم آج پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے، پاور پلانٹ کا سنگِ بنیاد وزیر اعظم نواز شریف نے 16 اکتوبر 2015ء کو رکھا تھا۔اس منصوبہ سے 760 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی
لیہ ۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرجنوبی پنجاب کے دو اضلا ع لیہ اور مظفر گڑھ میں خصوصی فوڈ پروگرام کا آ غاز ،پروگرام کے تحت تمام سکولوں کے طلبہ کوتوانائی سے بھر پور بسکٹ اور دودھ فراہم کیا جائے گا ۔ڈی سی آفس میں سکول میل ( خوراک) کی فوکل پرسن صنم ملاح کی بریفنگ ،صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ورلڈ فوڈ پروگرام کے لاجسٹک اینڈ سپلائی چین آفیسر عبداللہ زمان ،ریجنل سکول میل ایڈوائزر پیٹ ووچٹن،لاجسٹک آفیسر شہزاد مغل ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی موجود تھے
لیہ ۔ضلع کونسل کا ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس ، 41کروڑ 82لاکھ 30ہزار روپے کا فا ضل بجٹ منظور ، ممبران نے بجٹ نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ، لیگی ممبران کی چیئر مین ضلع کونسل پر شدید تنقید، گفتگوکا موقع نہ دینے پر بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان ، نشیبی علاقوں میں کٹاؤ نے سینکڑوں ایکٹر دریا برد کر دیئے، لوگوں کو کروڑوں کا نقصا ن ہو ا مگر بجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ۔ ممبر ضلع کو نسل شگفتہ کنجال ، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ
لیہ ۔ ضلع میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر 18ریسکیوپوائنٹ اور 20ریلیف سنٹرز قائم کیے جائیں گے ،ڈی سی آفس میں فلڈ کنٹرول روم 24گھنٹے کام کرے گا ۔فلڈپلا ن کے تحت متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاران کے ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیے گئے ، ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی فلڈ پلان کے حوالہ سے میڈیا بریفنگ
لیہ  کروڑ روڈ پر ہو نے والے بس حا دثہ میں جاں بحق اور زخمی افراد  کی فہرست ، جاں بحق افراد میں 45سالہ قمر زمان،35سالہ منظور احمد،26سالہ بخت علی،32سالہ سرفراز،24سالہ رقیہ ڈیرہ سالہ شیراز،30سالہ غلام رقیہ،1سالہ عاصمہ لیاقت،16سالہ احمد فراز جبکہ 2جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہوسکی،9شدید زخمیوں میں18سالہ کرن،26سالہ سہیل احمد،30سالہ شاہ زمان،28سالہ کلثوم،محمد ندیم،صادق اور  زخمیوں میں ممتازخان،انور،عقیل،اسلم،سبین،حیدر،آصف،ساجدہ بی بی،سجادالرحمن،سیما ناصر،فرمان بخش،نوشاد بی بی،بشریٰ،وارث،سجاد احمد،راشد،احمد یاراور محمد سلیم شامل ہیں ،  مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں ، ضلعی انتظا میہ کے رابطہ نمبر جاری
کروڑ لعل عیسن ۔ لیہ کروڑ روڑ روڈ  جنگلات والی پلی کے قریب   کراچی سے راولپنڈی جانے والی بس کو حا د ثہ  ، حادثے میں 12 افراد جاں بحق19 افراد زخمی ،شدید زخمی ہونے والے متعدد افراد سیریس ہونے پر نشر ہسپتال ملتان ریفر۔ریسکیو زرائع
لیہ ۔ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام، احمد پور شرقیہ سانحہ میں جاں بحق افراد کے بخشش کے لئے دعا ،عید کے موقع پر انتے بڑے سانحہ نے خوشیوں کو ماندکر دیا،  سانحہ کی وجہ سے عید پر نئے کپڑے بھی نہیں پہنے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر الزامان
Page 632 of 893 1 631 632 633 893