• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ضلع کونسل کا ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس ، 41کروڑ 82لاکھ 30ہزار روپے کا فا ضل بجٹ منظور ، ممبران نے بجٹ نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ، لیگی ممبران کی چیئر مین ضلع کونسل پر شدید تنقید، گفتگوکا موقع نہ دینے پر بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان ، نشیبی علاقوں میں کٹاؤ نے سینکڑوں ایکٹر دریا برد کر دیئے، لوگوں کو کروڑوں کا نقصا ن ہو ا مگر بجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ۔ ممبر ضلع کو نسل شگفتہ کنجال ، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ

webmaster by webmaster
جولائی 6, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ضلع کونسل کا ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس ، 41کروڑ 82لاکھ 30ہزار روپے کا فا ضل بجٹ منظور ، ممبران نے بجٹ نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ، لیگی ممبران کی چیئر مین ضلع کونسل پر شدید تنقید، گفتگوکا موقع نہ دینے پر بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان ، نشیبی علاقوں میں کٹاؤ نے سینکڑوں ایکٹر دریا برد کر دیئے، لوگوں کو کروڑوں کا نقصا ن ہو ا مگر بجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ۔ ممبر ضلع کو نسل شگفتہ کنجال ، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ

لیہ(صبح پا کستان) ضلع کونسل لیہ نے متوقع آمدنی کا تخمینہ 45کروڑ 46لاکھ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 41کروڑ 82لاکھ 30ہزار روپے لگاتے ہوئے مالی سال 2017-2018کا فاضل بجٹ منظور کر لیا ہے ۔بجٹ اجلاس وائس چیئر مین نور محبوب میلوانہ کی زیر صدارت منعقد ہو ا اور بجٹ چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے پیش کیا ۔اجلاس میں مجموعی طورپر67فی صد 28کروڑ 10لاکھ روپے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے۔بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملک عمرعلی اولکھ نے کہا کہ ضلع کونسل ممبران کی تجاویز پر بہتر منصوبہ بندی و کفایت شعاری کے ذریعے عوام کو تمام ضروری سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع کونسل کے فنڈ ز استعمال میں لائے جائیں گے جس کے لیے یکساں بنیادوں پر تمام ممبران کی تجاویز کو اولیت دی جائے گی ۔انہو ں نے بجٹ کے خدو خال پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ضلع کونسل کو ابتدائی بقایا 14کروڑ 86لاکھ جبکہ 16لاکھ روپے بہتر مینجمنٹ کے ذریعے اضافہ ہو اہے جس سے فاضل بجٹ بنانے میں نمایاں مدد ملی ہے ۔حکومت پنجاب کی پی ایف سی گرانٹ 13کروڑ 30لاکھ روپے ،ڈویلپمنٹ گرانٹ 3کروڑ 70لاکھ روپے ،ٹرانز یشن حصہ میونسپل کمیٹیز 4کروڑ روپے جبکہ لوکل ٹیکسز سے 9کروڑ 60 لاکھ روپے کی آمدنی متوقع ہے ۔اسی طرح چیئرمین ضلع کونسل نے اخراجات کے تخمینہ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی بجٹ کا 67فی صد 28کروڑ 10لاکھ روپے ممبران کی باہمی مشاورت و حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں عوام کی ترقی وخوشحالی وفلاح بہبود کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔چیئرمین نے بتایا کہ اربن یونین کونسلوں کوٹ سلطان کے لیے 10لاکھ 35ہزارروپے جبکہ یونین کونسلز لدھانہ 165ٹی ڈی اے،سرشتہ تھل ،شادوخان،نواں کوٹ کے لیے 27لاکھ 25ہزار روپے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ و جنگلات میں اضافہ کے لیے مختلف مقامات و پارکوں میں 50لاکھ روپے کی لاگت سے شجر کاری کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معزز ایوان ہم سب کا مشترکہ ہے جسے ایک ٹیم ورک کے ذریعے اس کا وقار و استحکام میں اضافہ اورعوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل ملک خالد اقبال ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور ممبران ضلع کونسل کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلا س میں محبوب الحسن سواگ،سلیم سبحان ،پرویز اختر،یونس کنجال نے بھی اظہار خیال کیا۔
ہونے والے ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی لیگی ممبر صاحبزادہ محبوب الحسن نے گفتگو کی اجازت مانگی تو اجازت نہ ملنے پر بجٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بجٹ میں اپوزیشن ارکان کو فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں میں شامل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے ممبران بھی ضلع کونسل کا حصہ ہیں۔ اپوزیشن اراکان کی گفتگو کرنے پر لیگی ممبر محمد سلیم نے صاحبزادہ محبوب الحسن سواگ کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ لیگی ممبر محبو ب الحسن سواگ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ اجلاس میں اجلا س سے قبل اراکان سے کوئی ترقیاتی سکیم کی تجویز نہیں لی گئی جس پر یہ بجٹ اجلاس نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔ صاحبزداہ محبوب الحسن سواگ نے الزام عائد کیا کہ ضلعی چیئر مین ملک عمر علی اولکھ اپنے بڑے بھائی احمد علی اولکھ کو پی پی 262سے الیکشن جتوانے کے لئے ضلع کونسل کے تمام فنڈز او ر سیکرٹ فنڈز پی پی 262میں خرچ کرنا چاہتے ہیں جو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ لیگی ممبر پرویز اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ارکان کو نظر انداز کیا گیا ہے ، صرف چیئر مین ، وائس چیئر مین نے مل کر لفظ اکھٹے کر کے بجٹ بنادیا ہے جو نامنظور ہے، انہوں نے کہاکہ بجٹ اجلاس میں تجاویز نہ لینے پر بجٹ کو نہیں مانتے اور اس بجٹ کے خلاف عدالت جائیں گے جہاں تمام کونسل کے ذمہ داران کو نوٹس کروائے جائیں گے۔ بجٹ میں گفتگو کا موقع نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے ممبر فیروز علی سواگ اور دیگر ممبران نے بھی احتجاج کیا۔ بجٹ اجلاس میں پی پی پی کی ممبر شگفتہ کنجال نے گفتگو کاموقع نہ ملنے پر ڈائس پر آکر گفتگو کرنا چاہی تو سپیکر بند کر دیا گیا جس پر پی پی پی کے ممبر یونس کنجال کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ اجلاس مذاق تھا جس میں اگر ممبران کی رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی ، تجاویر نہیں لیجاتیں تو ممبران کو بلایا ہی نہ جائے، انہوں نے کہا کہ لیہ کے نشیبی علاقوں میں کٹاؤ نے سینکڑوں ایکٹر دریا برد کر دیئے، لوگوں کو کروڑوں کا نقصا ن ہو ا مگر بجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا
بجٹ اجلاس میں گفتگو کا موقع نہ ملنے لیگی ممبر صاحبزادہ محبوب الحسن، پرویز اختر نے چیئر مین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیگی ممبران کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اپوزیشن کے ارکانسے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز نہیں لی گئیں۔ لیگی ممبران نے الزام عائد کیا کہ چیئر مین ضلع کونسل اپنے بھائی کو جنرل الیکشن جتوانے کے لئے مخصوص حلقے کے لئے سیکرٹ فنڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔بعض لیگی ممبران اور پیپلزپارٹی کے ممبران نے بجٹ نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔
پی پی پی کے ممبران شگفتہ کنجال، یونس کنجال نے کہا کہ بجٹ اجلاس کوئی چیئر مین، وائس چیئر مین ضلع کونسل نے ہائی جیک کر کے اپوزیشن کو نہ بولنے دیا اور نہ ہی ترقیاتی منصوبوں کے لئے کسی قسم کی کوئی تجاویز لیں۔ شگفتہ کنجال نے کہاکہ خواتین کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کسی قسم کی کوئی تجویز لی گئی اور نہ ہی ان کے لئے کوئی فنڈز رکھے گئے۔ پی پی پی ممبر یونس کنجال کا کہنا تھاکہ میری یونین کونسل نشیبی علاقہ میں ہے جہاں سینکڑوں ایکٹر رقبہ کٹاؤ کی نظر ہو چکا ہے اور مکینوں کو اربوں روپے کا نقصان ہو ا مگر بجٹ میں کٹاؤ متاثرین کے لئے کوئی فنڈز نہیں رکھے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ مخصوص حلقہ کے لئے تھا جس ہمیں نا منظور ہے۔

Tags: layyah news
Previous Post

چیدہ چیدہ …. عفت بھٹی

Next Post

لیہ ۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرجنوبی پنجاب کے دو اضلا ع لیہ اور مظفر گڑھ میں خصوصی فوڈ پروگرام کا آ غاز ،پروگرام کے تحت تمام سکولوں کے طلبہ کوتوانائی سے بھر پور بسکٹ اور دودھ فراہم کیا جائے گا ۔ڈی سی آفس میں سکول میل ( خوراک) کی فوکل پرسن صنم ملاح کی بریفنگ ،صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ورلڈ فوڈ پروگرام کے لاجسٹک اینڈ سپلائی چین آفیسر عبداللہ زمان ،ریجنل سکول میل ایڈوائزر پیٹ ووچٹن،لاجسٹک آفیسر شہزاد مغل ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی موجود تھے

Next Post
لیہ ۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرجنوبی پنجاب کے دو اضلا ع لیہ اور مظفر گڑھ میں خصوصی فوڈ پروگرام کا آ غاز ،پروگرام کے تحت تمام سکولوں کے طلبہ کوتوانائی سے بھر پور بسکٹ اور دودھ فراہم کیا جائے گا ۔ڈی سی آفس میں سکول میل ( خوراک) کی فوکل پرسن صنم ملاح کی بریفنگ ،صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ورلڈ فوڈ پروگرام کے لاجسٹک اینڈ سپلائی چین آفیسر عبداللہ زمان ،ریجنل سکول میل ایڈوائزر پیٹ ووچٹن،لاجسٹک آفیسر شہزاد مغل ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی موجود تھے

لیہ ۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرجنوبی پنجاب کے دو اضلا ع لیہ اور مظفر گڑھ میں خصوصی فوڈ پروگرام کا آ غاز ،پروگرام کے تحت تمام سکولوں کے طلبہ کوتوانائی سے بھر پور بسکٹ اور دودھ فراہم کیا جائے گا ۔ڈی سی آفس میں سکول میل ( خوراک) کی فوکل پرسن صنم ملاح کی بریفنگ ،صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ورلڈ فوڈ پروگرام کے لاجسٹک اینڈ سپلائی چین آفیسر عبداللہ زمان ،ریجنل سکول میل ایڈوائزر پیٹ ووچٹن،لاجسٹک آفیسر شہزاد مغل ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی موجود تھے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ(صبح پا کستان) ضلع کونسل لیہ نے متوقع آمدنی کا تخمینہ 45کروڑ 46لاکھ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 41کروڑ 82لاکھ 30ہزار روپے لگاتے ہوئے مالی سال 2017-2018کا فاضل بجٹ منظور کر لیا ہے ۔بجٹ اجلاس وائس چیئر مین نور محبوب میلوانہ کی زیر صدارت منعقد ہو ا اور بجٹ چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے پیش کیا ۔اجلاس میں مجموعی طورپر67فی صد 28کروڑ 10لاکھ روپے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے۔بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملک عمرعلی اولکھ نے کہا کہ ضلع کونسل ممبران کی تجاویز پر بہتر منصوبہ بندی و کفایت شعاری کے ذریعے عوام کو تمام ضروری سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع کونسل کے فنڈ ز استعمال میں لائے جائیں گے جس کے لیے یکساں بنیادوں پر تمام ممبران کی تجاویز کو اولیت دی جائے گی ۔انہو ں نے بجٹ کے خدو خال پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ضلع کونسل کو ابتدائی بقایا 14کروڑ 86لاکھ جبکہ 16لاکھ روپے بہتر مینجمنٹ کے ذریعے اضافہ ہو اہے جس سے فاضل بجٹ بنانے میں نمایاں مدد ملی ہے ۔حکومت پنجاب کی پی ایف سی گرانٹ 13کروڑ 30لاکھ روپے ،ڈویلپمنٹ گرانٹ 3کروڑ 70لاکھ روپے ،ٹرانز یشن حصہ میونسپل کمیٹیز 4کروڑ روپے جبکہ لوکل ٹیکسز سے 9کروڑ 60 لاکھ روپے کی آمدنی متوقع ہے ۔اسی طرح چیئرمین ضلع کونسل نے اخراجات کے تخمینہ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی بجٹ کا 67فی صد 28کروڑ 10لاکھ روپے ممبران کی باہمی مشاورت و حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں عوام کی ترقی وخوشحالی وفلاح بہبود کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔چیئرمین نے بتایا کہ اربن یونین کونسلوں کوٹ سلطان کے لیے 10لاکھ 35ہزارروپے جبکہ یونین کونسلز لدھانہ 165ٹی ڈی اے،سرشتہ تھل ،شادوخان،نواں کوٹ کے لیے 27لاکھ 25ہزار روپے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ و جنگلات میں اضافہ کے لیے مختلف مقامات و پارکوں میں 50لاکھ روپے کی لاگت سے شجر کاری کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معزز ایوان ہم سب کا مشترکہ ہے جسے ایک ٹیم ورک کے ذریعے اس کا وقار و استحکام میں اضافہ اورعوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل ملک خالد اقبال ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور ممبران ضلع کونسل کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلا س میں محبوب الحسن سواگ،سلیم سبحان ،پرویز اختر،یونس کنجال نے بھی اظہار خیال کیا۔ ہونے والے ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی لیگی ممبر صاحبزادہ محبوب الحسن نے گفتگو کی اجازت مانگی تو اجازت نہ ملنے پر بجٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بجٹ میں اپوزیشن ارکان کو فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں میں شامل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے ممبران بھی ضلع کونسل کا حصہ ہیں۔ اپوزیشن اراکان کی گفتگو کرنے پر لیگی ممبر محمد سلیم نے صاحبزادہ محبوب الحسن سواگ کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ لیگی ممبر محبو ب الحسن سواگ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ اجلاس میں اجلا س سے قبل اراکان سے کوئی ترقیاتی سکیم کی تجویز نہیں لی گئی جس پر یہ بجٹ اجلاس نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔ صاحبزداہ محبوب الحسن سواگ نے الزام عائد کیا کہ ضلعی چیئر مین ملک عمر علی اولکھ اپنے بڑے بھائی احمد علی اولکھ کو پی پی 262سے الیکشن جتوانے کے لئے ضلع کونسل کے تمام فنڈز او ر سیکرٹ فنڈز پی پی 262میں خرچ کرنا چاہتے ہیں جو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ لیگی ممبر پرویز اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ارکان کو نظر انداز کیا گیا ہے ، صرف چیئر مین ، وائس چیئر مین نے مل کر لفظ اکھٹے کر کے بجٹ بنادیا ہے جو نامنظور ہے، انہوں نے کہاکہ بجٹ اجلاس میں تجاویز نہ لینے پر بجٹ کو نہیں مانتے اور اس بجٹ کے خلاف عدالت جائیں گے جہاں تمام کونسل کے ذمہ داران کو نوٹس کروائے جائیں گے۔ بجٹ میں گفتگو کا موقع نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے ممبر فیروز علی سواگ اور دیگر ممبران نے بھی احتجاج کیا۔ بجٹ اجلاس میں پی پی پی کی ممبر شگفتہ کنجال نے گفتگو کاموقع نہ ملنے پر ڈائس پر آکر گفتگو کرنا چاہی تو سپیکر بند کر دیا گیا جس پر پی پی پی کے ممبر یونس کنجال کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ اجلاس مذاق تھا جس میں اگر ممبران کی رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی ، تجاویر نہیں لیجاتیں تو ممبران کو بلایا ہی نہ جائے، انہوں نے کہا کہ لیہ کے نشیبی علاقوں میں کٹاؤ نے سینکڑوں ایکٹر دریا برد کر دیئے، لوگوں کو کروڑوں کا نقصا ن ہو ا مگر بجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا بجٹ اجلاس میں گفتگو کا موقع نہ ملنے لیگی ممبر صاحبزادہ محبوب الحسن، پرویز اختر نے چیئر مین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیگی ممبران کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اپوزیشن کے ارکانسے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز نہیں لی گئیں۔ لیگی ممبران نے الزام عائد کیا کہ چیئر مین ضلع کونسل اپنے بھائی کو جنرل الیکشن جتوانے کے لئے مخصوص حلقے کے لئے سیکرٹ فنڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔بعض لیگی ممبران اور پیپلزپارٹی کے ممبران نے بجٹ نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔ پی پی پی کے ممبران شگفتہ کنجال، یونس کنجال نے کہا کہ بجٹ اجلاس کوئی چیئر مین، وائس چیئر مین ضلع کونسل نے ہائی جیک کر کے اپوزیشن کو نہ بولنے دیا اور نہ ہی ترقیاتی منصوبوں کے لئے کسی قسم کی کوئی تجاویز لیں۔ شگفتہ کنجال نے کہاکہ خواتین کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کسی قسم کی کوئی تجویز لی گئی اور نہ ہی ان کے لئے کوئی فنڈز رکھے گئے۔ پی پی پی ممبر یونس کنجال کا کہنا تھاکہ میری یونین کونسل نشیبی علاقہ میں ہے جہاں سینکڑوں ایکٹر رقبہ کٹاؤ کی نظر ہو چکا ہے اور مکینوں کو اربوں روپے کا نقصان ہو ا مگر بجٹ میں کٹاؤ متاثرین کے لئے کوئی فنڈز نہیں رکھے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ مخصوص حلقہ کے لئے تھا جس ہمیں نا منظور ہے۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.