• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چیدہ چیدہ …. عفت بھٹی

webmaster by webmaster
جولائی 6, 2017
in کالم
0
چیدہ چیدہ  ….  عفت بھٹی

چیدہ چیدہ
عفت بھٹی

بچپن میں ایک کہانی پڑھا کرتے تھے جیسی کرنی ویسی بھرنی ۔اس ایک اخلاقی سبق سے متصل کئی کہانیاں تھیں جن کا ایک ہی مورل تھا ۔تب شاید یہ بات سمجھ میں بھی نہیں آتی تھی کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے۔کیونکہ بچپن تو بس رٹنے کا نام ہوتا ہے تجربات تو عملی زندگی میں ہی سامنے آتے ہیں۔تو قارئین بات ہو رہی تھی جیسی کرنی ویسی بھرنی ۔بچھو پانی میں ڈوب رہا تھا کچھوے نے اس کی جان بچائی اور پیٹھ پہ سوار کر لیا ۔ہانپتے کانپتے بچھو کے اوسان بحال ہوئے اور زندگی کا مژدہ سنائی دیا تو اپنی فطرت پہ اتر آیا اور لگا کچھوے کی پیٹھ ٹھوکنے وہ تو خیریت گذری کہ اللہ نے کچھوے کو ڈنک پروف جیکٹ عطا کی ہے ورنہ اس کی زندگی کا بیڑہ پار ہو جاتا اور اس نیکی کے ساتھ خود بھی دریا برد ہوجاتا ۔سو عقلمند کچھوے نے بچھو کی فطرت بھانپتے ہوئے قلابازی کھائی اور گہرے پانی کا رخ کرتے ہوئے بچھو سے پیچھا چھڑایا اور بچھو ڈوب کے مر گیا سو جیسی کرنی ویسی بھرنی۔مگر زندگی میں یہ فلسفہ دوسرا رخ اختیار کر لیتا اور چند لوگوں کی ہلا شیری نا چاہتے ہوئے بھی سب کو بھگتنی پڑتی۔اور اس پہ مصیبت یہ کہ پانچ سال کے لیے بھگتنی پڑتی ۔مجھے تو وہ دن بہت یاد آتے جب حالات خراب ہونے پہ ۔سو کر اٹھنے پہ پتہ چلتا کہ اسمبلیاں ٹوٹ گئیں اور مارشل لاء لگ گیا ۔تب پاکستان کے صدر بھی کافی ایکٹو ہواکرتےتھے ۔اب تو سیاسی گٹھ جوڑ اور آئینی تبدیلیاں صدر صاحب کے جوڑوں میں بیٹھ گئیں ہیں بس خاموشی سے ملک کا ستیاناس ہوتے دیکھتے رہیں یا تھری پیس سوٹ پہن کر حکومتی محفلیں بھگتا لیں۔وہ کیا ہے ناں ہم اب عادی ہوگئے ہیں نہ ظلم کے خلاف بولتے ہیں نہ ہاتھ روکتے ہیں اشارے کنائے کرتے ہوئے کنی کترا جاتے ہیں۔جیسی روحیں ہیں ہم پہ ویسے ہی فرشتے مقرر کیے جائیں گے۔چار سال تو روتے دھوتے گذر گئے تبدیلیوں اور انقلاب کا غلغلہ بھی کئی بار باسی کڑھی میں ابال لایا اور موج مستی کر کے اپنے گھر سدھارا نہ بدلی تو عوام کی قسمت آج بھی تھر میں غذائی قلت جبکہ وزیر کے دستر خوان پہ اٹھارہ بیس کھانے ۔آج بھی کوڑے کے ڈھیر سے بھوک بدبودار خوراک سے پیٹ کی آگ بجھاتی۔آج بھی افلاس کے ہاتھوں ماں باپ اپنے۔جگر گوشوں کو اپنے ہاتھوں سے موت کی نیند سلا دیتے ۔آج بھی خود کشیاں ہوتیں۔علاج معالجہ نہ ہونے کے سبب لوگ موت سے ہمکنار ہو جاتے۔آج بھی ابلتے ہوئے گٹروں کا تعفن ہے۔آج بھی جائز کام کروانے کے لیے عزتوں کی بولیاں لگتیں۔شرافت کونے میں کھڑی سسک رہی ہے اور ذلالت اعلی مسند شاہی پہ براجمان ہے۔تعلیم فروٹ کی ریڑھی لگائے بیٹھی ہے اور جہالت اے سی ٹھنڈک میں آرام کر رہی ہے۔کرسی نواز ان کی شان میں طربیہ محفلیں سجائے تماش بین ہیں اور عوام پاؤں میں گھنگرو باندھے رقص کر رہی ہے۔کیا تبدیلی آئی درحقیقت کچھ بھی نہیں ۔اس پہ خدا کا غضب کہ اب بھی عقل ناپید ہے اور اگلے پانچ سالوں کے لیے ہم پھر آنکھوں دیکھی تعفن ذدہ مکھی نگلنے کو تیار بیٹھے ہیں۔سچ ہے مومن ایک سوراخ سے بار بار نہیں ڈسا جاتا مگر شاید ہم حد سے متجاوز کر گئے سو ہم پہ ہم سی اکھڑ حکومت ہی مسلط کر دی جائیگی۔جے۔آئی۔ٹی کے فیصلے کی منتظر آنکھیں بھی پتھرا گئی ہیں نتیجہ خواہ کچھ بھی ہو ہونے وہی ڈھاک کے تین پات۔شکلیں اور نام تبدیل ہو سکتے روحیں نہیں۔
کیا حال پوچھتے ہو میرے روزگار کا
اندھوں کے شہر میں آئینے بیچتا ہوں۔

عفت بھٹی

Tags: column by ifat bhatti
Previous Post

لیہ ۔ ضلع میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر 18ریسکیوپوائنٹ اور 20ریلیف سنٹرز قائم کیے جائیں گے ،ڈی سی آفس میں فلڈ کنٹرول روم 24گھنٹے کام کرے گا ۔فلڈپلا ن کے تحت متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاران کے ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیے گئے ، ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی فلڈ پلان کے حوالہ سے میڈیا بریفنگ

Next Post

لیہ ۔ضلع کونسل کا ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس ، 41کروڑ 82لاکھ 30ہزار روپے کا فا ضل بجٹ منظور ، ممبران نے بجٹ نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ، لیگی ممبران کی چیئر مین ضلع کونسل پر شدید تنقید، گفتگوکا موقع نہ دینے پر بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان ، نشیبی علاقوں میں کٹاؤ نے سینکڑوں ایکٹر دریا برد کر دیئے، لوگوں کو کروڑوں کا نقصا ن ہو ا مگر بجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ۔ ممبر ضلع کو نسل شگفتہ کنجال ، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ

Next Post
لیہ ۔ضلع کونسل کا ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس ، 41کروڑ 82لاکھ 30ہزار روپے کا فا ضل بجٹ منظور ، ممبران نے بجٹ نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ، لیگی ممبران کی چیئر مین ضلع کونسل پر شدید تنقید، گفتگوکا موقع نہ دینے پر بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان ، نشیبی علاقوں میں کٹاؤ نے سینکڑوں ایکٹر دریا برد کر دیئے، لوگوں کو کروڑوں کا نقصا ن ہو ا مگر بجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ۔ ممبر ضلع کو نسل شگفتہ کنجال ، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ

لیہ ۔ضلع کونسل کا ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس ، 41کروڑ 82لاکھ 30ہزار روپے کا فا ضل بجٹ منظور ، ممبران نے بجٹ نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ، لیگی ممبران کی چیئر مین ضلع کونسل پر شدید تنقید، گفتگوکا موقع نہ دینے پر بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان ، نشیبی علاقوں میں کٹاؤ نے سینکڑوں ایکٹر دریا برد کر دیئے، لوگوں کو کروڑوں کا نقصا ن ہو ا مگر بجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ۔ ممبر ضلع کو نسل شگفتہ کنجال ، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

چیدہ چیدہ عفت بھٹی

بچپن میں ایک کہانی پڑھا کرتے تھے جیسی کرنی ویسی بھرنی ۔اس ایک اخلاقی سبق سے متصل کئی کہانیاں تھیں جن کا ایک ہی مورل تھا ۔تب شاید یہ بات سمجھ میں بھی نہیں آتی تھی کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے۔کیونکہ بچپن تو بس رٹنے کا نام ہوتا ہے تجربات تو عملی زندگی میں ہی سامنے آتے ہیں۔تو قارئین بات ہو رہی تھی جیسی کرنی ویسی بھرنی ۔بچھو پانی میں ڈوب رہا تھا کچھوے نے اس کی جان بچائی اور پیٹھ پہ سوار کر لیا ۔ہانپتے کانپتے بچھو کے اوسان بحال ہوئے اور زندگی کا مژدہ سنائی دیا تو اپنی فطرت پہ اتر آیا اور لگا کچھوے کی پیٹھ ٹھوکنے وہ تو خیریت گذری کہ اللہ نے کچھوے کو ڈنک پروف جیکٹ عطا کی ہے ورنہ اس کی زندگی کا بیڑہ پار ہو جاتا اور اس نیکی کے ساتھ خود بھی دریا برد ہوجاتا ۔سو عقلمند کچھوے نے بچھو کی فطرت بھانپتے ہوئے قلابازی کھائی اور گہرے پانی کا رخ کرتے ہوئے بچھو سے پیچھا چھڑایا اور بچھو ڈوب کے مر گیا سو جیسی کرنی ویسی بھرنی۔مگر زندگی میں یہ فلسفہ دوسرا رخ اختیار کر لیتا اور چند لوگوں کی ہلا شیری نا چاہتے ہوئے بھی سب کو بھگتنی پڑتی۔اور اس پہ مصیبت یہ کہ پانچ سال کے لیے بھگتنی پڑتی ۔مجھے تو وہ دن بہت یاد آتے جب حالات خراب ہونے پہ ۔سو کر اٹھنے پہ پتہ چلتا کہ اسمبلیاں ٹوٹ گئیں اور مارشل لاء لگ گیا ۔تب پاکستان کے صدر بھی کافی ایکٹو ہواکرتےتھے ۔اب تو سیاسی گٹھ جوڑ اور آئینی تبدیلیاں صدر صاحب کے جوڑوں میں بیٹھ گئیں ہیں بس خاموشی سے ملک کا ستیاناس ہوتے دیکھتے رہیں یا تھری پیس سوٹ پہن کر حکومتی محفلیں بھگتا لیں۔وہ کیا ہے ناں ہم اب عادی ہوگئے ہیں نہ ظلم کے خلاف بولتے ہیں نہ ہاتھ روکتے ہیں اشارے کنائے کرتے ہوئے کنی کترا جاتے ہیں۔جیسی روحیں ہیں ہم پہ ویسے ہی فرشتے مقرر کیے جائیں گے۔چار سال تو روتے دھوتے گذر گئے تبدیلیوں اور انقلاب کا غلغلہ بھی کئی بار باسی کڑھی میں ابال لایا اور موج مستی کر کے اپنے گھر سدھارا نہ بدلی تو عوام کی قسمت آج بھی تھر میں غذائی قلت جبکہ وزیر کے دستر خوان پہ اٹھارہ بیس کھانے ۔آج بھی کوڑے کے ڈھیر سے بھوک بدبودار خوراک سے پیٹ کی آگ بجھاتی۔آج بھی افلاس کے ہاتھوں ماں باپ اپنے۔جگر گوشوں کو اپنے ہاتھوں سے موت کی نیند سلا دیتے ۔آج بھی خود کشیاں ہوتیں۔علاج معالجہ نہ ہونے کے سبب لوگ موت سے ہمکنار ہو جاتے۔آج بھی ابلتے ہوئے گٹروں کا تعفن ہے۔آج بھی جائز کام کروانے کے لیے عزتوں کی بولیاں لگتیں۔شرافت کونے میں کھڑی سسک رہی ہے اور ذلالت اعلی مسند شاہی پہ براجمان ہے۔تعلیم فروٹ کی ریڑھی لگائے بیٹھی ہے اور جہالت اے سی ٹھنڈک میں آرام کر رہی ہے۔کرسی نواز ان کی شان میں طربیہ محفلیں سجائے تماش بین ہیں اور عوام پاؤں میں گھنگرو باندھے رقص کر رہی ہے۔کیا تبدیلی آئی درحقیقت کچھ بھی نہیں ۔اس پہ خدا کا غضب کہ اب بھی عقل ناپید ہے اور اگلے پانچ سالوں کے لیے ہم پھر آنکھوں دیکھی تعفن ذدہ مکھی نگلنے کو تیار بیٹھے ہیں۔سچ ہے مومن ایک سوراخ سے بار بار نہیں ڈسا جاتا مگر شاید ہم حد سے متجاوز کر گئے سو ہم پہ ہم سی اکھڑ حکومت ہی مسلط کر دی جائیگی۔جے۔آئی۔ٹی کے فیصلے کی منتظر آنکھیں بھی پتھرا گئی ہیں نتیجہ خواہ کچھ بھی ہو ہونے وہی ڈھاک کے تین پات۔شکلیں اور نام تبدیل ہو سکتے روحیں نہیں۔ کیا حال پوچھتے ہو میرے روزگار کا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچتا ہوں۔

عفت بھٹی

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.