لیہ(صبح پا کستان ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کلیم یوسف اور انسپکٹر محمد افضل پر مشتمل خصوصی ٹیم نے چائلڈ لیبر ایکٹ کے موثر نفاذ کی چیکنگ کے سلسلہ میں چک نمبر 149ٹی ڈی اے میں منظور حسین آرا مشین اور خیبربرکس بھٹہ خشت پر دو کم عمر بچوں محمداکرم اور محمد سہیل کوکام کرتے ہوئے پایا جس پرتھا نہ صدرمیں اکبر خان اور منظور حسین کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کرا دیے گئے ۔