سا بق وزیر اعظم نواز شریف جی ٹی روڈ پر ، اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر تین روز میں مکمل کرنے کا امکان، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد(ما نیٹرننگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف آج صبح 9بجے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے براستہ جی ٹی ...
اسلام آباد(ما نیٹرننگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف آج صبح 9بجے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے براستہ جی ٹی ...
لیہ (صبح پا کستان)صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ مہرا عجازاحمد اچلانہ نے پنجاب ہاوس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ...
لیہ(صبح پا کستان)کھلیں نوجوان نسل کی تربیت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں جس کے لیے مستقل بنیادوں پر ...
لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں ...
لیہ(صبح پا کستان) لیہ شہرکے 20وارڈز کے محلوں جن میں محلہ عید گاہ،عید گاہ شمالی،بستی جوتہ،سجاد کالونی،بستی استرانہ،محلہ اسلم موڑ،چاہ ...
دبئی (مانیٹرننگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو الگ کرنے کی ...
فورٹ منرو ..پرکشش سیاحتی مقام تحریر. محمد جنید جتوئی انفارمیشن آفیسر فورٹ منرو سطح سمندر سے 6470فٹ بلند ہے او ...
لیہ (صبح پا کستان)کمشنر ڈی جی خان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی سوفی صد ...
لیہ( صبح پا کستان) دریائی کٹائو کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی مہم کے سلسلہ میں ہیومن رائٹس ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ضلع ...
CHITRAL – Pakistan Peoples Party (PPP) Chairman Bilawal Bhutto Zardari on Saturday said that former prime minister Nawaz Sharif had ...
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetailsاسلام آباد(ما نیٹرننگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف آج صبح 9بجے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے ریلی کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ریلی کے روٹس پر تمام دکانیں بند کرائی جائیں گی جبکہ نوازشریف کی سیکیورٹی پر 1200اہلکاروکمانڈوز اور ریلی کی سیکورٹی کے لئے 6ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ سفر تین روز میں مکمل کیا گیا جائے اور نوازشریف تیسرے روز داتا دربار پہنچ کر عوام سے خطاب کریں گے
۔ گورڈن کالج،روات،گوجرخان سمیت راولپنڈی کے10کالجزمیں"ہیلی پیڈ "اور نوازشریف کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب میں 16 کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈز وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹرزکے لئے بنائے گئے ہیں۔سابق وزیر اعظم کا قافلہ 3 دنوں میں لاہور پہنچے گا ، قافلے کا پہلا پڑاؤ جہلم جبکہ دوسرے دن کا اختتام گوجرانوالہ میں ہوگا ، نواز شریف تیسرے دن لاہور پہنچ کر داتا دربار پر اپنے سفر لاہور کا اختتام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف آج اسلام آباد سے لاہور کے لئے براستہ جی ٹی روڈ ریلی کی شکل میں روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے پولیس نے خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ سیکورٹی پلان کے مطابق پنجاب ہاوس سے فیض آبادتک 2500 اہلکار تعینات ہوں گے کل اسلام آباد ، راولپنڈی میٹرو بس مکمل طورپربندہوگی جبکہ ریلی کے شرکاکوپنجاب ہاوس تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی،فیض آباد تک ریلی کے روٹ کااردگرد کا علاقہ سیل ہوگا اور روٹ سے منسلک تمام راستے ٹریفک کے لیے بندہوں گے۔ بلیوایریاکے عمارتوں پرپولیس اہلکارتعینات ہوں گے جبکہ پولیس نے ریلی کے روٹ پر قائم دکانوں کے مالکان کو دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشن جی ٹی روڈ کے حوالے سے انتظامات مکمل کر تے ہوئے ان کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ریلی کا پہلا پڑاو¿ ڈی چوک میں ہو گابعد ازاں ریلی جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی زیرو پوائنٹ پہنچے گی اور پھر راولپنڈی میں داخل ہو گی۔ جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد سے ریلی مری روڈ اور پھر ضلع کچہری پہنچے گی اور پھر براستہ جی ٹی روڈ لاہور کا سفر شروع ہو گا۔ اسلام آبا سے ضلع کچہری تک تمام راستوں کو خیر مقدمی بینرز اور نواز شریف کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔نواز شریف ریلی کے دوران ڈی چوک، کچہری چوک راولپنڈی، جہلم، گجرات اور گوجرانوالا میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ نے منظور شدہ روٹ کے مطابق سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ ریلی کے موقع پر 6 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔ روٹ کے اردگرد کا علاقہ سیل ہو گاجبکہ عوام کو ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے جائیں گے۔ نواز شریف بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گےدوسری جانب سابق وزیر اعظم کوخفیہ اداروں کی جانب سے گاڑی کے اندر بیٹھ کر ہی خطاب کرنے کا کہا گیا ہے۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/09-Aug-2017/622644