• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سا بق وزیر اعظم نواز شریف جی ٹی روڈ پر ، اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر تین روز میں مکمل کرنے کا امکان، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

webmaster by webmaster
اگست 9, 2017
in First Page
0
سا بق وزیر اعظم نواز شریف جی ٹی روڈ پر ،  اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر تین روز میں مکمل کرنے کا امکان، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد(ما نیٹرننگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف آج صبح 9بجے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے ریلی کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ریلی کے روٹس پر تمام دکانیں بند کرائی جائیں گی جبکہ نوازشریف کی سیکیورٹی پر 1200اہلکاروکمانڈوز اور ریلی کی سیکورٹی کے لئے 6ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ سفر تین روز میں مکمل کیا گیا جائے اور نوازشریف تیسرے روز داتا دربار پہنچ کر عوام سے خطاب کریں گے

۔ گورڈن کالج،روات،گوجرخان سمیت راولپنڈی کے10کالجزمیں”ہیلی پیڈ "اور نوازشریف کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب میں 16 کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈز وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹرزکے لئے بنائے گئے ہیں۔سابق وزیر اعظم کا قافلہ 3 دنوں میں لاہور پہنچے گا ، قافلے کا پہلا پڑاؤ جہلم جبکہ دوسرے دن کا اختتام گوجرانوالہ میں ہوگا ، نواز شریف تیسرے دن لاہور پہنچ کر داتا دربار پر اپنے سفر لاہور کا اختتام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف آج اسلام آباد سے لاہور کے لئے براستہ جی ٹی روڈ ریلی کی شکل میں روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے پولیس نے خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ سیکورٹی پلان کے مطابق پنجاب ہاوس سے فیض آبادتک 2500 اہلکار تعینات ہوں گے کل اسلام آباد ، راولپنڈی میٹرو بس مکمل طورپربندہوگی جبکہ ریلی کے شرکاکوپنجاب ہاوس تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی،فیض آباد تک ریلی کے روٹ کااردگرد کا علاقہ سیل ہوگا اور روٹ سے منسلک تمام راستے ٹریفک کے لیے بندہوں گے۔ بلیوایریاکے عمارتوں پرپولیس اہلکارتعینات ہوں گے جبکہ پولیس نے ریلی کے روٹ پر قائم دکانوں کے مالکان کو دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشن جی ٹی روڈ کے حوالے سے انتظامات مکمل کر تے ہوئے ان کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ریلی کا پہلا پڑاو¿ ڈی چوک میں ہو گابعد ازاں ریلی جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی زیرو پوائنٹ پہنچے گی اور پھر راولپنڈی میں داخل ہو گی۔ جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد سے ریلی مری روڈ اور پھر ضلع کچہری پہنچے گی اور پھر براستہ جی ٹی روڈ لاہور کا سفر شروع ہو گا۔ اسلام آبا سے ضلع کچہری تک تمام راستوں کو خیر مقدمی بینرز اور نواز شریف کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔نواز شریف ریلی کے دوران ڈی چوک، کچہری چوک راولپنڈی، جہلم، گجرات اور گوجرانوالا میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ نے منظور شدہ روٹ کے مطابق سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ ریلی کے موقع پر 6 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔ روٹ کے اردگرد کا علاقہ سیل ہو گاجبکہ عوام کو ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے جائیں گے۔ نواز شریف بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گےدوسری جانب سابق وزیر اعظم کوخفیہ اداروں کی جانب سے گاڑی کے اندر بیٹھ کر ہی خطاب کرنے کا کہا گیا ہے۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/09-Aug-2017/622644

Tags: national nrws
Previous Post

لیہ ۔صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ مہرا عجازاحمد اچلانہ کی سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ،مشکل کی اس گھڑی میں وفاداری کا یقین دلایا

Next Post

وزیر اعلی پنجاب کی خدمت میں ضلع لیہ میں دریائی کٹا ؤ کے بے گھر متاثرین بارے کھلا خط

Next Post

وزیر اعلی پنجاب کی خدمت میں ضلع لیہ میں دریائی کٹا ؤ کے بے گھر متاثرین بارے کھلا خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

اسلام آباد(ما نیٹرننگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف آج صبح 9بجے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے ریلی کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ریلی کے روٹس پر تمام دکانیں بند کرائی جائیں گی جبکہ نوازشریف کی سیکیورٹی پر 1200اہلکاروکمانڈوز اور ریلی کی سیکورٹی کے لئے 6ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ سفر تین روز میں مکمل کیا گیا جائے اور نوازشریف تیسرے روز داتا دربار پہنچ کر عوام سے خطاب کریں گے

۔ گورڈن کالج،روات،گوجرخان سمیت راولپنڈی کے10کالجزمیں"ہیلی پیڈ "اور نوازشریف کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب میں 16 کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈز وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹرزکے لئے بنائے گئے ہیں۔سابق وزیر اعظم کا قافلہ 3 دنوں میں لاہور پہنچے گا ، قافلے کا پہلا پڑاؤ جہلم جبکہ دوسرے دن کا اختتام گوجرانوالہ میں ہوگا ، نواز شریف تیسرے دن لاہور پہنچ کر داتا دربار پر اپنے سفر لاہور کا اختتام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف آج اسلام آباد سے لاہور کے لئے براستہ جی ٹی روڈ ریلی کی شکل میں روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے پولیس نے خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ سیکورٹی پلان کے مطابق پنجاب ہاوس سے فیض آبادتک 2500 اہلکار تعینات ہوں گے کل اسلام آباد ، راولپنڈی میٹرو بس مکمل طورپربندہوگی جبکہ ریلی کے شرکاکوپنجاب ہاوس تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی،فیض آباد تک ریلی کے روٹ کااردگرد کا علاقہ سیل ہوگا اور روٹ سے منسلک تمام راستے ٹریفک کے لیے بندہوں گے۔ بلیوایریاکے عمارتوں پرپولیس اہلکارتعینات ہوں گے جبکہ پولیس نے ریلی کے روٹ پر قائم دکانوں کے مالکان کو دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشن جی ٹی روڈ کے حوالے سے انتظامات مکمل کر تے ہوئے ان کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ریلی کا پہلا پڑاو¿ ڈی چوک میں ہو گابعد ازاں ریلی جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی زیرو پوائنٹ پہنچے گی اور پھر راولپنڈی میں داخل ہو گی۔ جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد سے ریلی مری روڈ اور پھر ضلع کچہری پہنچے گی اور پھر براستہ جی ٹی روڈ لاہور کا سفر شروع ہو گا۔ اسلام آبا سے ضلع کچہری تک تمام راستوں کو خیر مقدمی بینرز اور نواز شریف کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔نواز شریف ریلی کے دوران ڈی چوک، کچہری چوک راولپنڈی، جہلم، گجرات اور گوجرانوالا میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ نے منظور شدہ روٹ کے مطابق سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ ریلی کے موقع پر 6 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔ روٹ کے اردگرد کا علاقہ سیل ہو گاجبکہ عوام کو ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے جائیں گے۔ نواز شریف بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گےدوسری جانب سابق وزیر اعظم کوخفیہ اداروں کی جانب سے گاڑی کے اندر بیٹھ کر ہی خطاب کرنے کا کہا گیا ہے۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/09-Aug-2017/622644

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.